اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے 25 اپریل سے آئندہ ہفتے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس
ڈی) کی قیمت میں 26 روپے 77پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔اسی طرح پٹرول (ایم ایس) کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔