لاہور( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی
مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، رانا محمد فیاض، رانا ارشد، چودھری عامر حبیب، پرنسپل سیکرٹری برائے سپیکر عماد حسین بھلی، جاوید اقبال اور ملک محمد علی بھی موجود تھے۔ دریں اثنا، برٹش ہائی کمیشن لاہور کے ہیڈ بین وارنگٹن نے بھی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے تعزیت کی اور مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، رانا عبدالمنان ساجد اور برٹش ہائی کمیشن کے سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر سید اویس شاہ بھی موجود تھے۔
