• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کا ثقافتی ورثہ کثیر الجہتی تہذیب و تمدن سے مزین ہے ، وزیراعظم کا عالمی یوم ثقافتی ورثہ پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 19, 2026
in پاکستان
0
پاکستان کا ثقافتی ورثہ کثیر الجہتی تہذیب و تمدن سے مزین ہے ، وزیراعظم کا عالمی یوم ثقافتی ورثہ پر پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ثقافتی ورثے کو سماجی تنوع اور ماضی کا امین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ کثیر الجہتی تہذیب و تمدن سے مزین ہے اور پاکستان دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کے رنگ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ آج ہفتہ کو منایا جانے والے عالمی یوم ثقافتی ورثہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر ثقافتی ورثہ کے عالمی دن کو پر عزم انداز میں منا رہا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ وہ آج پاکستان اور دنیا بھر میں ایسے افراد کو دلی طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو مشترکہ ثقافتی ورثے جیسے قیمتی اثاثے کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ثقافتی ورثہ کے لیے دن مختص کرنا اسکی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ثقافتی ورثہ سماجی تنوع اور اسکے ماضی کا امین ہے حال کی عکاسی کرتا ہے اور مستقبل کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ کثیر الجہتی تہذیب و تمدن سے مزین ہے۔ سرزمین پاک دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کے رنگ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ ہمارا ورثہ انسانی تخلیقی صلاحیت اور تنوع کی خوبصورت مثال ہے۔ ہمارا بیش قیمت ثقافتی ورثہ ہمارا قومی تشخص ہے اور معاشرتی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔ ثقافتی قصے کہانیاں ، زبانی روایات، موسیقی، دستکاری اور علاقائی زبانیں معاشرے کی زندہ دلی اور روح کی تازگی کو برقرار رکھتی ہیں۔ورثہ مقامی علم کا محافظ اور تیزی سے بدلتی دنیا میں یہ روایات تسلسل کی علامت ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ثقافتی ورثے کو قومی ترقی اور عالمی تعلقات میں اہم سمجھتی ہے۔ توجہ طلب ثقافتی ورثہ کی یونیسکو کی حفاظتی فہرست میں شمولیت کے لیے بھی کاوشیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ورثے کو دستاویزی شکل میں محفوظ بنانے کے لیے ڈیجیٹل ثقافتی پلیٹ فارمز کے قیام میں بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ یہ پلیٹ فارمز روایات کو محفوظ رکھیں گے اور انہیں عالمی سطح پر ثقافتی سفارتکاری، سیاحت کی ترقی اور نوجوان نسل کے ساتھ تعلقات کو بھی فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثہ کو ماحولیاتی تبدیلی اور روایتی علم کی کمی جیسے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔حکومت، کمیونٹیز، علمی ادارے اور سول سوسائٹی کی اجتماعی کوششوں سے اسکی نئی نسلوں تک باحفاظت منتقلی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اہم دن پر وہ تمام پاکستانیوں، بالخصوص نوجوان نسل سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے ثقافتی ورثے پر فخر کریں اور اس کے تحفظ اور فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔ ہمارا ورثہ ہماری قومی شناخت اور اتحاد کا ذریعہ ہےآئیے سب مل کرقومی انمول میراث کو محفوظ بنائیں۔

پچھلی پوسٹ

آمدہ بجٹ میں کاروباری برادری کی تجاویز شامل ہوں گی، حکومت کا اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل تیز،بلال اظہر کیانی

اگلی پوسٹ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper