• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیر خزانہ کی اے آئی آئی بی کی صدر سے ملاقات، انفراسٹرکچر فنانسنگ اور تعاون پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 18, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر خزانہ کی اے آئی آئی بی کی صدر سے ملاقات، انفراسٹرکچر فنانسنگ اور تعاون پر تبادلہ خیال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر زو جیا یی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے زو جیا یی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان میں اے آئی آئی بی کے مضبوط کردار کو سراہا جس کے تحت اس وقت تقریباً 1.7 ارب ڈالر کے منصوبے جاری ہیں جبکہ مزید 1 ارب ڈالر کے منصوبے زیر غور ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر اورنگزیب نے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ چار سال کے وقفے کے بعد یورو بانڈ کا اجرا کیا گیا، جو نجی سطح پر کیا گیا اور یہ پاکستان کی معاشی بہتری پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کو بھی ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے خطے میں جاری صورتحال کےباعث پاکستان کی توانائی سپلائی پر اثرات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ورلڈ بینک کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 5 سالہ حکمت عملی کا ذکر کیا جن میں آبادی، موسمیاتی تبدیلی اور مالیاتی اصلاحات کو اہمیت دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے اے آئی آئی بی کو پاکستان کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں مزید فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ بینک کا ملٹی ایئر لینڈنگ پروگرام منصوبوں کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔دونوں فریقین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اے آئی آئی بی کے ساتھ پاکستان میں منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار ورلڈ بینک اور اے ڈی بی کے مقابلے میں کم رہی ہے۔ اس موقع پروفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے منصوبوں میں تاخیر دور کرنے کے لیے چار خصوصی کمیٹیاں قائم کی ہیں جو زمین کے حصول، فنڈز کی فراہمی، قواعد و ضوابط اور خریداری کے معاملات کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

پچھلی پوسٹ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

اگلی پوسٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی ورثے کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی ورثے کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی ورثے کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper