اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی قیادت کی بہترین حکمت عملی اور دور اندیشی نے شمسی توانائی سے توانائی بحران کو حل کر دیا حالیہ کشیدی سے پیدا ہونےو الے عالمی بحران کے برعکس پاکستان توانائی میں مضبوط خودکفیل بن کر ابھرا ہےسی این این کی رپورٹ کے مطابق حالیہ کشیدگی میں عالمی بحران سے تیل و گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس سے معیشتیں
متاثر ہو رہی ہیں تمام تر حالیہ صورتحال کے باوجود پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جو توانائی بحران سے محفوظ ہے، سی این این کے مطابق گزشتہ 2 سے 3 برسوں میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینلز کی تنصیب ہوئی ہے اور اندازاً 25
فیصد بجلی سولر سے پیدا ہو رہی ہے، سی این این کے مطابق اسی وجہ سے آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی سپلائی میں رکاوٹوں کے اثرات پاکستان پرانتہائی محدود ہیں، سی این این کے مطابق پاکستان نے خاموش انقلاب سے شمسی توانائی میں نمایاں اضافہ
کیا، جو آج ایک مضبوط متبادل کے طور پر سامنے آ رہا ہےشمسی توانائی میں فروغ کے بعد پاکستان نے 2020 کے بعد توانائی کی برآمد میں 12 ارب ڈالر سے زائد کی بچت کی عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پاکستان میں رواں سال کے اختتام تک مزید 6.3 ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے قابلِ تجدید توانائی کا فروغ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خود کفالت، استحکام اور معاشی بہتری کی مضبوط بنیاد فراہم کر رہا ہے
