• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اقلیتیں پوری قوم کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، رمیش سنگھ اروڑہ

اقلیتیوں کے آئینی حقوق کا تحفظ وزیر اعلی مریم نواز کا مشن ہے اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں اور حکومت نے ہر سطح پر اس کا عملی ثبوت دیا ہے ایک لاکھ مینارٹی کارڈز تقسیم ہو چکے ہیں، گزشتہ برس سیلاب اور جنگی حالات میں اقلیتوں نے فرنٹ لائن پر ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لیا صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ، وزیر مملکت ارمغان سبحانی اور کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کا کنونشن سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
March 29, 2026
in پاکستان
0
اقلیتیں پوری قوم کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، رمیش سنگھ اروڑہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ اقلیتیں حکومت کے سر کا تاج ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مشن اقلیتں وں کے آئینی حقوق کا تحفظ اور احساسِ محرومی کا خاتمہ ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب نے محکمہ اقلیتی امور کا بجٹ 50 کروڑ روپے سے بڑھا کر 8 ارب روپے کر دیا ہے اور ایک لاکھ افراد کو مینارٹی کارڈز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔یہ بات انہوں نے سیالکوٹ میڈیکل کالج ڈسکہ روڈ میں بین المذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ایک اہم کنونشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کنونشن میں مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اس میں وزیرِ مملکت برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری ارمغان سبحانی، رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت سیدہ نوشین افتخار اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر کمشنر گوجرانولہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، پارلیمانی سیکرٹری سونیا عاشر، رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ آرتھر اور بشپ آف لاہور ندیم کامران سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ کنونشن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور اقلیتی نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اقلیتوں کے تہواروں کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے اور عبادت گاہوں کی بحالی و تزئین و آرائش کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوردوارہ باؤلی صاحب سیالکوٹ اور گوردوارہ فتح بھنڈر ڈسکہ کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتیں پوری قوم کی طرح افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، جبکہ سیالکوٹ کے عوام نے ہمیشہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کی آبی جارحیت اور گولی کا سامنا کیا ہے۔وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئینِ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے اور اقلیتیں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں اور حکومت نے ہر سطح پر اس کا عملی ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کے مکمل مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی مثالی طور پر موجود ہے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ دینِ اسلام احترامِ انسانیت اور مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے۔ رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اقلیتوں کو عزت و احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور غیر مسلم شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔کمشنر گوجرانولہ سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ گزشتہ برس کے سیلاب اور جنگی حالات میں اقلیتوں نے فرنٹ لائن پر ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا، جبکہ گوجرانولہ ڈویژن میں تمام مذاہب کے درمیان مثالی ہم آہنگی موجود ہے۔کنونشن کے اختتام پر بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Previous Post

کراچی پولیس کے لیے خطرے کی گھنٹی،آئی جی سندھ کے لیے نیا چیلنج

Next Post

ایران کی 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت خوش آئند اور قابل ستائش قدم: اسحاق ڈار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ایران کی 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت خوش آئند اور قابل ستائش قدم: اسحاق ڈار

ایران کی 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت خوش آئند اور قابل ستائش قدم: اسحاق ڈار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper