اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کارلوس کیورپو کو سپین کا پہلا نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ دوطرفہ
تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سپین کے نائب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپین ایک قابلِ قدر یورپی شراکت دار ہے جہاں ایک متحرک پاکستانی کمیونٹی آباد ہے۔انہوں نےکہا کہ ہم مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے سکتے ہیں اور علاقائی و عالمی ترجیحات پرمشترکہ طور پر پیش رفت جاری رکھ سکتے ہیں۔

