• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا قومی ترجیح اور آئندہ نسلوں کیلئے ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، چیئرمین سینیٹ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 27, 2026
in پاکستان
0
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا قومی ترجیح اور آئندہ نسلوں کیلئے ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، چیئرمین سینیٹ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا صرف قومی ترجیح ہی نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ہماری مشترکہ ذمہ داری بھی ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی، نجی شعبے اور عوام کی فعال شرکت بھی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارتھ آور 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان 28 مارچ 2026 کو دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ارتھ آور منا رہی ہے، یہ عالمی اقدام ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اجتماعی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، شدید موسمی واقعات میں اضافہ، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور پانی کی بڑھتی ہوئی قلت جیسے چیلنجز اس امر کے متقاضی ہیں کہ ایک جامع اور دوراندیش قومی حکمت عملی اختیار کی جائے۔اس سلسلے میں مؤثر پالیسی سازی، ادارہ جاتی ذمہ داری اور عوامی شمولیت کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ارتھ آور ایک علامتی اقدام ہے تاہم یہ ہمیں کرہ ارض کے تحفظ کے لیے اپنی مشترکہ ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے، یہ اقدام پائیدار طرزِ زندگی، توانائی کے مؤثر استعمال اور معاشرے کے تمام شعبوں میں ماحول دوست طرزِ عمل اپنانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ آف پاکستان ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی لچک اور پائیدار ترقی کو ترجیح دینے کے لیے مضبوط قانون سازی اور مؤثر پارلیمانی نگرانی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔اس ضمن میں ماحولیاتی نظم و نسق کی بہتری، قدرتی وسائل کے تحفظ، قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور ملک بھر میں اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ماحول کے محافظ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور ایک صاف، سرسبز اور پائیدار پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ پاکستان ماحول کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ اور مضبوط مستقبل کی ضمانت دینے والی پالیسیوں اور اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

پچھلی پوسٹ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اگلی پوسٹ

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط پالیسیوں، مؤثر عملدرآمد اور مشترکہ احساس ذمہ داری کی ضرورت ہے،سپیکر قومی اسمبلی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط پالیسیوں، مؤثر عملدرآمد اور مشترکہ احساس ذمہ داری کی ضرورت ہے،سپیکر قومی اسمبلی

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط پالیسیوں، مؤثر عملدرآمد اور مشترکہ احساس ذمہ داری کی ضرورت ہے،سپیکر قومی اسمبلی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper