• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، معیشت، توانائی اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 26, 2026
in پاکستان
0
صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، معیشت، توانائی اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں ایک اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں تیل کی فراہمی میں رکاوٹوں اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں معیشت اور توانائی کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ دیگر شرکاءمیں نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور سیکرٹری خزانہ شامل تھے۔اجلاس میں عالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھائو کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مہنگائی کے دبائو کو قابو میں رکھنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ وزرائے خزانہ اور پٹرولیم نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے دیگر شعبوں پر اثرات کو کم کرنے اور کفایت شعاری اقدامات کے ذریعے اخراجات کے دبائو کم کرنے کےلئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں وسیع تر علاقائی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی جس میں پاکستان کی سکیورٹی، معاشی منظرنامے اور غذائی تحفظ پر اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ قومی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور پالیسی فیصلوں میں استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے عوامی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ابھرتے ہوئے علاقائی چیلنجز کے پیشِ نظر قومی اتفاقِ رائے برقرار رکھنے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاشی نظم و نسق، توانائی منصوبہ بندی، غذائی تحفظ اور مجموعی سکیورٹی پہلوئوں کو ہم آہنگ رکھنا ناگزیر ہے تاکہ اس مشکل صورتحال کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔ اجلاس میں عوامی آگاہی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ ایندھن کے استعمال میں کمی، عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ اور مشترکہ سفری نظام (شیئرڈ رائیڈز) کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سے جاپانی وزارت خارجہ کے حکام کی ملاقات

اگلی پوسٹ

بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت ہرگز تبدیل نہیں کرسکتا، پاکستان

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت ہرگز تبدیل نہیں کرسکتا، پاکستان

بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت ہرگز تبدیل نہیں کرسکتا، پاکستان

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper