• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

جاز ورلڈ نے ڈیجیٹل شمولیت اور ماحولیاتی تحفظ میں کردار کے اعتراف میں دوای ایس جی ایوارڈز حاصل کر لئے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
March 26, 2026
in پاکستان
0
جاز ورلڈ نے ڈیجیٹل شمولیت اور ماحولیاتی تحفظ میں کردار کے اعتراف میں دوای ایس جی ایوارڈز حاصل کر لئے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی۔( نمائندہ خصوصی):ڈیجیٹل سروس کمپنی جاز ورلڈ نے 15ویں انٹرنیشنل سمٹ برائے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی میں دو ای ایس جی ایوارڈز اپنے نام کئے جو کمپنی کی پائیدار اختراعات، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور “بیٹر لائف فار آل”کے مقصد کے لئے کی گئی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق جاز ورلڈ کے ڈیجیٹل سفر پروگرام کے لئے سسٹین ایبلٹی انوویشن ایوارڈ اور قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے)کے ساتھ تعاون کے لئے کرائسز/ڈیزاسٹر اسسٹنس ایوارڈ شامل ہیں جو ارلی وارننگ سسٹم اور سیلابی ریلیف میں جاز ورلڈ کی فعال شراکت کو تسلیم کرتے ہیں۔یہ ایوارڈز وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوآرڈینیشن سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں منعقدہ تقریب میں پیش کئے۔جاز ورلڈ کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز سید ظہیر مہدی نے ایوارڈز کے حوالے سے کہاکہ یہ اعزاز جاز ورلڈ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں ٹیکنالوجی کے ذریعے بیٹر لائف فار آل ممکن بنائے۔ نوجوان طلبہ کو ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنا، آن لائن سیفٹی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، اور کمیونٹی کو وقت پر معلومات اور آگاہی فراہم کر کے موسمی خطرات جیسے سیلاب کے لئے تیاری کرانا ہمارے پائیدار اور جامع معاشرتی اثرات کے مقصد کا حصہ ہے۔جاز ورلڈ کا ڈیجیٹل سفر پروگرام گوگل اور ٹیک ویلی کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے اور یہ گریڈ 6 سے 8 کے طلبہ کو ڈیجیٹل مہارتیں، آن لائن سیفٹی کے بارے میں آگاہی اور ابتدائی کوڈنگ کی تربیت دیتا ہےجبکہ اساتذہ کو کلاس روم میں ڈیجیٹل لرننگ شامل کرنے کی تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔پروگرام کے آغاز کے بعد سے اب تک 3 لاکھ سے زائد طلبہ اور 5 ہزار اساتذہ اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔دوسری جانب کمپنی کا این ڈی ایم اے کے ساتھ موبائل بیسڈ ارلی وارننگ سسٹم پر تعاون جو جی ایس ایم اے موبائل فار ہیومنٹیرین انوویشن کے تعاون سے تیار ہوا، خطرے سے دوچار کمیونٹیز کو موسمی خطرات کے دوران حقیقی وقت میں الرٹس اور حفاظتی ہدایات فراہم کرتا ہے۔ اس تعاون کے تحت مون سون اور شدید بارش کے دوران 3 کروڑ سے زائد انتباہی اور مشورتی پیغامات بھیجے گئے جس سے ملک بھر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوئی۔یہ ایوارڈز اس بات کا ثبوت ہیں کہ جاز ورلڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشرتی بہتری لانے میں کس حد تک کامیاب رہا ہے، چاہے وہ ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینا ہو، ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو، یا پاکستان کے لیے پائیدار حل فراہم کرنا ہو۔

Previous Post

پاکستان کی کامیابی نے بھارت کو تنہا کردیا مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی برباد

Next Post

وفاقی وزیر داخلہ کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ، فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری،تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی مزید موثر بنانے کا حکم

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیر داخلہ کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ، فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری،تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی مزید موثر بنانے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ، فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری،تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی مزید موثر بنانے کا حکم

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper