• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان سپر لیگ کیلئے PepsiCo کے اشتراک سے آفیشل ترانہ ’’کھیلیں گے بیٹ پہ ‘‘جاری کر دیا گیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 24, 2026
in کھیل
0
پاکستان سپر لیگ کیلئے PepsiCo کے اشتراک سے آفیشل ترانہ ’’کھیلیں گے بیٹ پہ ‘‘جاری کر دیا گیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔(اسپورٹس رپورٹر):پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے PepsiCo کے اشتراک سے آفیشل ترانہ ’’کھیلیں گے بیٹ پہ ‘‘جاری کر دیا گیا ہے،جو لیگ کے نئے دور کی عکاسی کرتا ہے۔یہ ترانہ لیگ کے گزشتہ دس سالہ سفر کو اجاگر کرتا ہے اور پہلی بار آٹھ ٹیموں تک توسیع کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ اب ملک بھر کے شائقینِ کرکٹ کا جنون بن چکی ہے اور ’’کھیلیں گے بیٹ پہ ‘‘اس کہانی کو بیان کرتا ہے،جو ایک پوری نسل کے دلوں میں بس چکی ہے۔یہ گانا پاکستان میں کرکٹ سے محبت کی ایک خوبصورت عکاسی بھی ہےکیونکہ یہ کھیل آج بھی ملک کے کونے کونے میں لوگوں کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔2016 سے ہر سال پوری قوم اس عالمی معیار کے کرکٹ ایونٹ کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اس کھیل کا جشن مناتی ہے۔ترانے میں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ صبری سسٹرز،آئمہ بیگ اور ابھرتی ہوئی ریپ گلوکارہ دانیا کنول بھی شامل ہیں۔عاطف اسلم دوسری مرتبہ پی ایس ایل کے ترانے کا حصہ بنے ہیں،اس سے قبل وہ 2022 کے ترانے ’’آگے دیکھ ‘‘میں جلوہ گر ہوئے تھے۔دوسری جانب آئمہ بیگ چوتھی بار پی ایس ایل کے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگا رہی ہیں،اس سے قبل وہ 2021، 2022 اور 2024 کے ترانوں میں بھی شامل رہ چکی ہیں۔پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ہمیشہ عالمی معیار کے کرکٹ،شاندار تفریح اور مداحوں کے بے پناہ جذبے کی علامت رہی ہے۔ان کے مطابق یہ ترانہ لیگ کی ترقی اور مستقبل کے سفر کی عکاسی کرتا ہے اور نئی نسل کو متاثر کرنے کے لیے تیار ہے۔پیپسی -کو کی سینئر مارکیٹنگ ڈائریکٹر حکیمہ مرزا نے کہا کہ پیپسی موسیقی،کھیل اور ثقافت کی طاقت پر یقین رکھتی ہے،جو لوگوں کو ایک ساتھ جوڑتی ہے۔ان کے مطابق ’’کھیلیں گے بیٹ پہ ‘‘صرف ایک گانا نہیں بلکہ مستقبل کا پیغام ہے،جو کرکٹ سے جڑی عوامی محبت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوشش ہے۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن کے مطابق ہم ملک گیر ڈیجیٹل تبدیلی پر کام کر رہے ہیں، شزا فاطمہ خواجہ

اگلی پوسٹ

مرسی کور پاکستان کا تپ دق کے مہلک مگر قابلِ علاج مرض کے خاتمے کے لیے فوری، مربوط اور پائیدار اقدامات کی ضرورت پر زور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
مرسی کور پاکستان کا تپ دق کے مہلک مگر قابلِ علاج مرض کے خاتمے کے لیے فوری، مربوط اور پائیدار اقدامات کی ضرورت پر زور

مرسی کور پاکستان کا تپ دق کے مہلک مگر قابلِ علاج مرض کے خاتمے کے لیے فوری، مربوط اور پائیدار اقدامات کی ضرورت پر زور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper