اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن کے مطابق ہم ملک گیر ڈیجیٹل تبدیلی پر کام کر رہے ہیں، گلگت بلتستان میں نوجوانوں کے روزگار اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جائےگا۔ منگل کو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر اور وزیر آئی ٹی گلگت بلتستان غلام عباس سے ملاقات کے دوران کیا۔شزا فاطمہ خواجہ نےکہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن کے مطابق ہم ملک گیر ڈیجیٹل تبدیلی پر کام کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم پاکستان کی خاص توجہ آزاد کشمیر اور
گلگت بلتستان پر ہے ۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان کی تیاری اور عملدرآمد پر گفتگو ہوئی اور ملک بھر میں جامع ڈیجیٹلائزیشن پلان کو تیز کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں یکساں ڈیجیٹل ترقی پر زور دیاگیا ۔ فریقین نےمختلف شعبوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے وژن میں پوری توجہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی طرف ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ گلگت بلتستان میں نوجوانوں کے روزگار اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔ ملاقات میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر اتفاق کیاگیا۔خصوصی طور پر ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے سیاحت کے شعبے پر فوکس، ڈیجیٹل ٹورازم کے فروغ پر زور دیاگیا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیاگیا۔
