لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جنگلات کے عالمی دن پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ درخت ضرور لگائیں،چاہے اس کے سائے میں بیٹھنے کی توقع نہ ہو۔ بچے اپنے والدین اور اساتذہ کرام کے نام پر درخت لگائیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف حکومت ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے اور نئی نسل کو صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے
کیلئے پرعزم ہے۔ جنگلات ماحول، معیشت اور شہریوں کے لئے لائف لائن ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے ہمیشہ کے لئے مٹائیں۔ جنگلات اور جنگلی
حیات کی حفاظت کے لئے تھرمل سینسرکی مدد لی جا رہی ہے۔ جنگلات کی حدود کے تعین کے لئے کمپارٹمنٹ لیول فارسٹ میپنگ کی جارہی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جنگلا ت میں لگنے والی آگ کے بروقت سدباب کے لئے ڈی ٹیکشن انٹیلی جنس سسٹم فعال کیا گیاہے۔جنگلات سے متعلق ہنگامی صورتحال کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 1084 بھی قائم کر دی گئی ہے۔

