اسلام آباد۔:پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن غضب للحق کے تحت فیصلہ کن جوابی کارروائیوں میں باجوڑ سیکٹر اور کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا، متعدد
خارجی جہنم واصل جبکہ باقی فرارہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا، پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر گائیڈڈ میزائل کے ذریعے بھی افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹرمیں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ
الخوارج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی موثر کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوگئیں، ان کارروائیوں کے دوران متعدد خارجی جہنم واصل جبکہ باقی فرارہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جار ی رہے گا۔

