• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
Advertisement
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

نشتر روڈ پولیس چوکی کے سامنے ملتان کی تاریخ کی پہلی لاکھوں روپے ڈکیتی کی واردات، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، ڈاکو فرار ہوگئے۔

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 26, 2022
in پاکستان
0
نشتر روڈ پولیس چوکی کے سامنے ملتان کی تاریخ کی پہلی لاکھوں روپے ڈکیتی کی واردات، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، ڈاکو فرار ہوگئے۔
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ملتان (رپورٹ/عدنان فاروق قریشی)ملتان نشتر ہسپتال کے سامنے تین نقاب پوش ڈاکوؤں کی اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون لوٹ کر فرار، مزاحمت کرنے پر تاجر کو گولی مار کر زخمی کردیا،تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروادیا گیا، چہلیک پولیس نے ایس ایچ او عمران گل نیازی کی سربراہی میں موقع پر پہنچ کرسی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے کاغذی کاروائیاں شروع کر دی ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ ملتان پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہوگئی ہے جسکی زندہ و جاوید مثال چہلیک پولیس کے علاقہ نشتر ہسپتال کے بالکل سامنے واقع مہران پلازہ کی ہے جہاں پر گزشتہ شب تقریباً 10بجے کے قریب تین نقاب پوش ڈاکو 222 رائفل لیکر مہران پلازے میں داخل ہوئے جہاں پر اسوقت ادویات لینے والے درجنوں شہری بھی موجود تھے۔ڈاکووں نے پلازے کو دونوں اطراف سے گھیرے میں لے لیا تاکہ کوئی شہری یا تاجر پلازے سے باہر نہ جاسکے۔

ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسلام میڈیکل ہال، شفیع میڈیکل ہال اور ثمر میڈیکل ہال کے مالکان، عملہ اور وہاں پر موجود ادویات کی غرض سے آنیوالے شہریوں کو یرغمال بنا لیا اور دیدہ دلیری سے لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیے اور مزاحمت کرنے پر ثمر میڈیکل ہال کے ملازم کو گولی ماری کر فرار ہوگئے۔زخمی تاجر عبداللہ کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف بتائے جاتے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ مہران پلازے میں یہ ڈکیتی کی پہلی واردات ہے کیونکہ یہ پلازہ نشتر ہسپتال کے گیٹ نمبر 2کے بالکل سامنے ہے اور اس پلازے کے باہر کھانے پینے کے ہوٹل بھی موجود ہیں جسکی وجہ سے اس پلازے میں 24گھنٹے شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وقوعہ کی جگہ سے چند گز کے ہی فاصلے پر کینٹ تھانہ کی نشتر چوکی بھی موجود ہےلیکن پولیس کا کسی قسم کا خوف و خطر نہ ہونیکی وجہ سے ڈاکوؤں نے پلازے میں دیدہ دلیرانہ واردات کی اور بآسانی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ کی آواز سے نشتر چوکی پر تعینات پولیس ملازمین کے کانوں میں جوں تک نہ رینگھی۔ نشتر روڈ کے تاجروں نے اس واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور پولیس کےخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے نقصان کا ازالہ اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان پولیس میں اسوقت افسران کی مبینہ غفلت اور نااہلی کی وجہ سے تھانہ چہلیک سمیت بیشتر تھانوں میں نا اہل،کرپٹ اور جونیئرز افسران ایس ایچ اوز تعینات ہیں جنکی مبینہ غفلت یا جرائم پیشہ عناصر سے یارانے کے باعث مد ینتہ الاولیاء شہر اس وقت ڈاکوؤں، چوروں اور راہزنوں کے لیے سونے کی کان بن چکا ہے اور وہ آئے روز دیدہ دلیری سے شہر کی اہم شاہراہوں، مارکیٹوں،پلازوں اور گلی محلوں میں کھل عام بلا خوف و خطر دندناتے پھر رہے ہیں۔ شہریوں،تاجروں کو لوٹتے ہیں، زخمی کرتے ہیں، قتل کرتے ہیں اور بآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ملتان پولیس میں اگر یہی کرپٹ ، نا اہل اور جرائم پیشہ افراد سے یارانے رکھنے والے افسران سیٹوں پر براجمان رہے تو وہ دن دور نہیں جب مدینتہ الاولیاء کا حال بھی راجنپور کے علاقہ کچا جیسا ہو جائیگا اور یہاں بھی چھوٹو گینگ جیسے عناصر پیدا ہوجائینگے۔عوامی سماجی حلقوں،شہریوں اور تاجر رہنماؤں نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب سے کرپٹ،نااہل اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف فی الفور محکمانہ انکوائری کرواکے فرائض میں غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان نے حریت رہنما محمد یاسین ملک کو متنازعہ اور یکطرفہ کیس میں عمر قید کی سزا کے بھارتی فیصلے کو مسترد کر دیا

اگلی پوسٹ

عمران خان کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
عمران خان کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے

عمران خان کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پیپلز پارٹی مختلف مافیا چلا رہی ہے یا مختلف مافیا پیپلز پارٹی کو چلا رہے ہیں یا پیپلز پارٹی خود مافیا ہے:اشرف میمن

پیپلز پارٹی مختلف مافیا چلا رہی ہے یا مختلف مافیا پیپلز پارٹی کو چلا رہے ہیں یا پیپلز پارٹی خود مافیا ہے:اشرف میمن

سر سید یونیورسٹی: بورڈ آف گورنر کی اجازت کے بغیر وائس چانسلر اور رجسٹرار کی ملی بھگت سے10کروڑ کی خطیر رقم ایک سال کے لئے سمٹ بینک میں جمع ۔بورڈ آف گورنرز لاعلم

سر سید یونیورسٹی: بورڈ آف گورنر کی اجازت کے بغیر وائس چانسلر اور رجسٹرار کی ملی بھگت سے10کروڑ کی خطیر رقم ایک سال کے لئے سمٹ بینک میں جمع ۔بورڈ آف گورنرز لاعلم

وفاقی اردو یونیورسٹی کا مالی اور انتظامی بحران شدید ہوگیا

وفاقی اردو یونیورسٹی کا مالی اور انتظامی بحران شدید ہوگیا

حلقہ بندیاں شائع ہوچکیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

حلقہ بندیاں شائع ہوچکیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

اقوام متحدہ اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے اشتراک سے صحافت کے معیار اور صحافیوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات پر دو روزہ سیمنار

اقوام متحدہ اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے اشتراک سے صحافت کے معیار اور صحافیوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات پر دو روزہ سیمنار

اسپیشل بینکنگ کورٹ نے کریک مرینہ پراجیکٹ کے مالکان کو اشتہاری قرار دے دیا،

اسپیشل بینکنگ کورٹ نے کریک مرینہ پراجیکٹ کے مالکان کو اشتہاری قرار دے دیا،

تین ماہ کے قلیل عرصہ میں ہم نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،  ماسٹر پلان، کے ڈی سے سمیت دیگر اداروں سے سسٹم کے نام کا نہ صرف خاتمہ کیا ہے۔محمد مبین جمانی

تین ماہ کے قلیل عرصہ میں ہم نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ماسٹر پلان، کے ڈی سے سمیت دیگر اداروں سے سسٹم کے نام کا نہ صرف خاتمہ کیا ہے۔محمد مبین جمانی

پی ٹی آئی سربراہ سے اڈیالہ جیل میں کسی اہم شخصیت نے ملاقات نہیں کی، حکومتی ذرائع

پی ٹی آئی سربراہ سے اڈیالہ جیل میں کسی اہم شخصیت نے ملاقات نہیں کی، حکومتی ذرائع

زرعی ٹریکٹروں کی پیداوارمیں مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر55.1 فیصدکااضافہ

زرعی ٹریکٹروں کی پیداوارمیں مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر55.1 فیصدکااضافہ

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی مستقلی کا معاملہ پر جوڈیشل کمیشن اجلاس 4 دسمبر کو طلب

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی مستقلی کا معاملہ پر جوڈیشل کمیشن اجلاس 4 دسمبر کو طلب

میاں طارق جاوید

ہماری ویب سائٹ پر تازہ ترین خبریں حاصل کریں۔

ہمیں فالو کریں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل

تازہ ترین خبریں۔

حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت جاری، ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے

حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت جاری، ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے

دسمبر 1, 2023
چیف جسٹس سپریم کورٹ کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس سپریم کورٹ کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

دسمبر 1, 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper