لاہور۔( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سینئر مسلم لیگی راہنما زعیم قادری مرحوم کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے انکی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے مرحوم زعیم قادری کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت
کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے زعیم قادری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے لیے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور
وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

