کراچی (رپورٹ:آغاخالد)کے یو جے کے سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری کی اہلیہ کو 12 رمضان المبارک بعد نماز ظہر ایئر پورٹ سے متصل ماڈل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، قبل ازیں ان کی نماز جنازہ جامع مسجد حنفیہ چھوٹا گیٹ شاہراہ فیصل میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کراچی کے سابق صدر اشرف قریشی، کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹریز و
صدور اور معروف صحافی رہنما خورشید عباسی، امتیاز خان فاران، موجودہ سیکریٹری اسلم خان، سینئر صحافی مظہر عباس ،عابد حسین، جاوید اصغر چوہدری، میاں طارق جاوید ۔اکبر جعفری، موسی رضا، شکیل سواتی، ملک منور، عبدالجبار ناصر، حامد الرحمن، فدا حسین عباسی، محمد ناصر، نصیر احمد ، نعمت اللہ بخاری، بشیر خان سدوزئی، ابولحسن ،آفتاب خان ، سانول شیخ، جاوید قریشی، اشرف بھٹی، اختر شیخ ،منصور بخاری، طاہر حسن، لیاقت مغل سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب، سیاسی و سماجی شخصیات،سینئر صحافیوں اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

