اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے شمالی و جنوبی سرحدوں پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ
الخوارج سے وابستہ 34 دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت ہے، سکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ کی برآمدگی، دہشت گرد نیٹ ورک کو موثر دھچکا لگا ۔بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف ریاستی اداروں کی مربوط حکمت عملی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، قوم اپنی بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔
