• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

یو ای ٹی لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پوسٹر مقابلہ و فوٹو نمائش

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 18, 2026
in پاکستان
0
یو ای ٹی لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پوسٹر مقابلہ و فوٹو نمائش
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔( نمائندہ خصوصی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پوسٹر مقابلہ اور فوٹو نمائش کا انعقاد کیا۔ ترجمان کے مطابق یہ تقریب ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر کے جوری ہال میں منعقد ہوئی اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اور پبلک ریلیشنز آفس کے اشتراک سے ترتیب دی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد کشمیری مسئلے کے بارے میں شعور اجاگر کرتے ہوئے یکجہتی کا پیغام دینا تھا۔ طلبہ نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ اس مقابلے اور نمائش میں حصہ لیا اور50 سے زائد پوسٹرز اور تصاویر پیش کیں۔ان میں استقامت، انسانی حقوق، امن اور ثقافتی شناخت جیسے موضوعات کی عکاسی کی گئی، جو طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، فنکارانہ مہارت اور معاشرتی شعور کا مظہر ہیں۔ اس مقابلے کے ججوں میں اساتذہ شامل تھے، جن میں احمد فراز، اسسٹنٹ پروفیسر اور انچارج، ڈیپارٹمنٹ آف گرافک ڈیزائن اور ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل اور دیگرشامل تھیں۔ ججوں نے تمام انٹریز کا بغور جائزہ لیا اور جدت، بصری اثر اور موضوع سے مطابقت کی بنیاد پر پہلی تین پوزیشنز کا انتخاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکا کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ سینئر کشمیری طالب علم سخاوت میر نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری مسئلے کے تاریخی اور انسانی پہلوں پر روشنی ڈالی اور آگاہی اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔اس کے علاوہ مجید اعوان اور شاہیر حسن کی تیار کردہ ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی، جس میں کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کی عکاسی کی گئی۔ یو ای ٹی میوزک سوسائٹی نے ایک حب الوطنی پر مبنی ثقافتی نغمہ پیش کیا، جبکہ طلبہ نے کشمیری روایتی رقص پیش کر کے اس خطے کی ثقافتی وراثت کا مظاہرہ کیا۔ فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، ہیومینیٹیز اینڈ اسلامک سٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے جذبات کو فروغ دیں اور ان کے حق خود ارادیت کی آواز کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے اس معاملے میں آگاہی اور شعور پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تاکہ نوجوان نسل اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھ سکے۔ انہوں نے جیتنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ عائشہ جاوید نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور15,000 روپے کی نقد رقم وصول کی، رابعہ مختار دوسری پوزیشن پر رہیں اور 10,000 روپے حاصل کیے، جبکہ نور اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور 5,000 روپے کی نقد رقم دی گئی۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شاکر مایو، چیئرمین سی آر پی، ڈاکٹر محمد شعیب، صدر ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں ججوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

پچھلی پوسٹ

وزیرِاعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی دعوت پر 18 سے 20 فروری تک امریکہ کا دورہ کریں گے

اگلی پوسٹ

مرد عورتوں کے محافظ ہیں قاتل نہیں، سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے منشیات کے عادی شوہر کی اپیل خارج کر دی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
مرد عورتوں کے محافظ ہیں قاتل نہیں، سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے منشیات کے عادی شوہر کی اپیل خارج کر دی

مرد عورتوں کے محافظ ہیں قاتل نہیں، سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے منشیات کے عادی شوہر کی اپیل خارج کر دی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper