• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ کے زیر اہتمام عوامی مذاکرےکا انعقاد، یورپ کی مشرق وسطیٰ پالیسی میں مفادات اور اقدار کا توازن ناگزیر ہے، ماہرین

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 16, 2026
in پاکستان
0
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ کے زیر اہتمام عوامی مذاکرےکا انعقاد، یورپ کی مشرق وسطیٰ پالیسی میں مفادات اور اقدار کا توازن ناگزیر ہے، ماہرین
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک عوامی مذاکرے میں ماہرین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے یورپی پالیسی کو علاقائی استحکام، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے تقاضوں کے ساتھ سٹریٹجک مفادات میں توازن پیدا کرنا ہوگا۔ مذاکرے کا عنوان ’’یورپ کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی پر نظرِ ثانی: مفادات اور اقدار کا توازن‘‘ تھا۔تقریب سے سینٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر آمنہ خان، معزز مہمان مقرر ڈاکٹر فلاویس کابا ماریا اور چیئرمین آئی ایس ایس آئی سفیر خالد محمود نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر آمنہ خان نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ یورپی یونین کی پالیسی تین اہم ترجیحات کے گرد گھومتی ہے جن میں خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کا فروغ، غزہ کی جنگ کے تناظر میں اسرائیل-فلسطین تنازعے کی بدلتی حرکیات اور ایران کے ساتھ سفارتی روابط کا انتظام شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ نے یورپ کی رائے عامہ اور پالیسی سازی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں اور انسانی بحران کے تناظر میں پالیسی پر نظرِ ثانی کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ڈاکٹر فلاویس کابا ماریا نے کہا کہ یورپی یونین کی مشرق وسطیٰ پالیسی ایک محتاط اور قانونی بنیادوں پر استوار نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے تاہم اندرونی اختلافات اور بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاست اس کے کردار کو متاثر کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین دو ریاستی حل کی حمایت، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تشویش کا اعادہ کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر یورپی ریاستیں 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی دو ریاستی فریم ورک کی توثیق جاری رکھے ہوئے ہیں۔خلیجی خطے کے حوالے سے انہوں نے یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان بڑھتے ہوئے سٹریٹجک تعاون کو اہم قرار دیا اور کہا کہ تجارت، ٹیکنالوجی اور پائیدار توانائی کے شعبوں میں شراکت داری یورپ کی توانائی تنوع کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ایران کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلقات ایک نچلی سطح پر ہیں جس سے سفارتی امکانات محدود ہوئے ہیں اور جوہری معاہدے کے مستقبل سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے اندرونی اختلافات اور عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی مسابقت بھی اس کے اثر و رسوخ کو متاثر کر رہی ہے۔شام کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سکیورٹی اور ہجرت کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود مگر بامقصد شمولیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔سفیر خالد محمود نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں یورپ کا کردار اس کی اقدار اور سٹریٹجک مفادات کے درمیان توازن کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور خطے میں سفارتی روابط کے ذریعے استحکام کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ تقریب میں سفارت کاروں، ماہرین تعلیم، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ مذاکرہ سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

پچھلی پوسٹ

”ہر خواب ہے ممکن” ”سی ایم تے بوہتا احسان کر چھڈیا، پریشان لوکاں نوں حیران کر چھڈیا”،”اینیاں کرائیاں صفایاں پنجاب وچ، پنڈاں نوں ملتان تے لاہور کر چھڈیا” وزیراعلی مریم نواز شریف کی یونیورسٹی آف گجرات آمد،طلبہ نے پرتپاک استقبال کیا،یونیورسٹی آف گجرات کی طالبہ کا سی ایم کو منظوم خراج تحسین

اگلی پوسٹ

یواے ای کی سلامتی و استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
یواے ای کی سلامتی و استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

یواے ای کی سلامتی و استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper