• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ریلوے کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ریلوے ٹریک کی بحالی ہے، چیلنجز ضرور ہیں ، ہم ان کا مقابلہ کریں گے، وفاقی وزیر ریلوے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 15, 2026
in پاکستان
0
ریلوے کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ریلوے ٹریک کی بحالی ہے، چیلنجز ضرور ہیں ، ہم ان کا مقابلہ کریں گے، وفاقی وزیر ریلوے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ریلوے ٹریک کی بحالی ہے، چیلنجز ضرور ہیں لیکن ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے کی بہتری سے متعلق دیئے گئے اہداف 30 جون تک ہر صورت مکمل کیے جائیں، بصورت دیگر متعلقہ افسران کو عہدوں پر برقرار رہنے کا حق نہیں ہو گا۔ راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 اور 5 کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے پر افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ بالخصوص ریلوے ٹریک کی بحالی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ موجودہ کارکردگی کے پیش نظر مقررہ اہداف حاصل کر لیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ حال ہی میں قازقستان اور ازبکستان کے صدور کے دورہ پاکستان کے دوران ازبکستان سے ایک معاہدہ طے پایا جبکہ قازقستان کے ساتھ بھی معاہدہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمن، قندھار، ہرات اور ترکمانستان تک تقریباً 840 کلومیٹر ریلوے لنک کا ہدف حاصل ہونے پر پاکستان سنٹرل ایشیا سے منسلک ہو جائے گا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ایران کے ساتھ کوئٹہ، تافتان بارڈر پر مال گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، اگر ایسے حملے نہ ہوتے تو فریٹ ٹرین چلانے کے لیے مکمل طور پر تیار تھے۔بلوچستان میں جعفر اور بولان ایکسپریس کی بحالی کو انہوں نے بڑی کامیابی قرار دیا۔ ایم ایل ون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک نادر موقع تھا جو ضائع ہو گیا، تاہم کراچی تا روہڑی 480 کلومیٹر منصوبے کے لیے ایشیائی بینک سے دو ارب ڈالر کی منظوری مل چکی ہے اور اسے جولائی کے اختتام تک شروع کر دیا جائے گا۔ مزید برآں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی معاونت سے اڑھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایم ایل ٹو منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ایف ڈبلیو او سے معاہدہ ہو چکا ہے اور ہر سٹیشن کو سمارٹ اور محفوظ بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ روہڑی سے کراچی آٹھ فریٹ ٹرینیں چل رہی تھیں جو اب بڑھا کر دس کر دی گئی ہیں، ہدف روزانہ بارہ فریٹ ٹرینوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ ایکسپریس کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ٹرینیں بھی رواں سال دسمبر تک اپ گریڈ ہو جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کے سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ بعض سکولوں کی عمارتیں خستہ حال تھیں جنہیں ازسرنو تعمیر کیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی ریلوے ہسپتال کے علاوہ دیگر ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز ٹرین پورے کوئٹہ کو کور کرے گی جس کی فنڈنگ بلوچستان حکومت کرے گی، نئے سٹیشنز بھی تعمیر کیے جائیں گے اور کوچز مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی۔تھر میں سفاری ٹرین شروع کی جا چکی ہے جبکہ دیگر سیاحتی مقامات پر بھی منصوبہ بندی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن کے بیرونی حصے کی ازسرنو تعمیر کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے دو ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں اور جلد اس کا نمایاں فرق نظر آئے گا۔ ریلوے کراسنگ کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 1875 مقامات پر پھاٹک موجود نہیں تاہم یہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بیماری کا مذاق نہیں اڑایا جا سکتا، ہر قیدی کو علاج کی سہولت ملنی چاہیے تاہم بیماری کو سزاؤں سے بچنے کا بہانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود تین جیلوں میں قید رہے اور جیل رولز کے مطابق ہی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

پچھلی پوسٹ

چیف جسٹس آف پاکستان کا فورٹ عباس کا دورہ,آخری عدالتی چوکی پر جامع اصلاحات کا آغاز

اگلی پوسٹ

دہشت گردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کریں گے وزیر اعلیٰ سندھ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
دہشت گردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کریں گے وزیر اعلیٰ سندھ

دہشت گردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کریں گے وزیر اعلیٰ سندھ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper