اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے دوسرے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر قوم کو مبارکباد دی ہے ۔جمعرات کو اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز
اور ماہرین کو سیٹلائٹ کی تیاری اور کامیاب لانچنگ پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ای او-2 کی کامیاب لانچنگ پاکستان کی خلائی تحقیق اور تکنیکی خود انحصاری کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔سیٹلائٹ ٹیکنالوجی زرعی ترقی، ماحولیاتی نگرانی اور قومی سلامتی کے شعبوں میں معاون ثابت ہوگی۔ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک تعاون جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی راہیں کھول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کا سائنسی تشخص مزید مستحکم ہوگا۔

