اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم آزادجموں وکشمیرراجہ فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد میں سابق وزیرِ
اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس بھی موجود تھے۔ وفد نے صدرمملکت آصف علی زرداری کوآزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال سےآگاہ کیا ، ان سے پارٹی معاملات پر رہنمائی طلب کی اور آئندہ اقدامات پر مشاورت کی۔ملاقات میں
سابق صدرآزادکشمیر مرحوم بیرسٹر سلطان محمود کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے بھارتی غیر قانونی تسلط میں مقیم کشمیری عوام کے تحفظ اور ان کے حقِ خودارادیت کے لیے قومی یکجہتی اور پختہ موقف پر زور دیا۔
