• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026، پاکستان کی امریکہ کو شکست، مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 10, 2026
in پاکستان
0
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026، پاکستان کی امریکہ کو شکست، مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کولمبو ۔( نمائندہ خصوصی):پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے 12ویں میچ میں امریکہ کو 32 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔ منگل کے روز سنہالیز اسپورٹس کلب (ایس ایس سی) گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی۔ہدف کے تعاقب میں امریکہ کا آغاز بہتر تھا، اوپننگ جوڑی اینڈریس گوس اور شایان جہانگیر نے 42 رنز جوڑے، تاہم محمد نواز نے گوس کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ اس کے بعد امریکی کپتان مونانک پٹیل محض 3 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔ شاداب نے اگلے ہی اوور میں سیٹ بلے باز شایان جہانگیر (49) کو بھی پویلین کی راہ دکھا کر امریکہ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔شبھم رنجانے (51) اور ملند کمار (29) نے 54 رنز کی شراکت قائم کر کے مزاحمت کی کوشش کی لیکن عثمان طارق نے اس پارٹنرشپ کو توڑ کر امریکہ کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ عثمان طارق نے 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاداب خان نے 26 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل، امریکی کپتان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ اس وقت مہنگا ثابت ہوا جب پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 190 رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 54 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ صائم ایوب 19 اور کپتان سلمان علی آغا محض 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو سابق کپتان بابر اعظم نے صاحبزادہ فرحان کا ساتھ نبھایا۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 81 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کی۔بابر اعظم 32 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 41 گیندوں پر 73 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ آخری اوورز میں شاداب خان نے 12 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر مجموعہ 190 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکہ کی جانب سے شیڈلی وان شالکوک نے 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پچھلی پوسٹ

نویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر ، تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

اگلی پوسٹ

پاکستان کا وقتی استحکام یا ایک اور موڑ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان کا وقتی استحکام یا ایک اور موڑ

پاکستان کا وقتی استحکام یا ایک اور موڑ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper