• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

مظفرگڑھ میں دھی رانی پروگرام کے تحت 207 اجتماعی شادیاں، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی شرکت

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت مظفرگڑھ میں مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب، اے ٹی ایم کارڈز تقسیم

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 9, 2026
in پاکستان
0
مظفرگڑھ میں دھی رانی پروگرام کے تحت 207 اجتماعی شادیاں، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی شرکت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور (نمائندہ خصوصی) مظفرگڑھ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں دھی رانی پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت 207 اجتماعی شادیوں کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں3 غیر مسلم مستحق جوڑے اور 4 معذور جوڑے بھی شامل تھے۔ تقریب میں صوبائی وزیر سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی فلاح اور دوراندیش قیادت کی بھرپور تعریف کی۔ اس موقع پر رکنِ صوبائی اسمبلی اجمل چانڈیا، ایم پی اے عون حمید ڈوگر، ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ بھی موجود تھے۔ رکنِ صوبائی اسمبلی اجمل چانڈیا نے اپنے خطاب میں اجتماعی شادیوں اور دھی رانی پروگرام کے اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی عوامی سوچ اور فلاحی اقدامات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے وژن کے مطابق دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق بچیوں کے لیے سہولیات اور حقوق کا عملی تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں محکمہ سماجی بہبود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمت کارڈ اور وہیل چیئرز سمیت دیگر اہم فلاحی منصوبوں کا کامیابی سے اجرا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت تمام عوامی منصوبے انتہائی شفاف انداز میں نافذ کیے گئے ہیں اور ہر مستحق جوڑے کو دو لاکھ روپے کی مالی امداد براہِ راست اے ٹی ایم کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔ وزیرِ سماجی بہبود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب ایک ماں کے دل کے ساتھ مستحق جوڑوں کی شادیوں کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں اور ریاست کو صحیح معنوں میں ایک شفیق ماں کا درجہ دے رہی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر سہیل شوکت بٹ نے نئے شادی شدہ جوڑوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور اپنے ہاتھوں سے مستحقین میں اے ٹی ایم کارڈز تقسیم کیے۔

پچھلی پوسٹ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پی ایس ایل ٹیم کی ریکارڈ نیلامی پر قوم کو مبارکباد

اگلی پوسٹ

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر پاکستانی اور سعودی عرب کی دفاعی کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر پاکستانی اور سعودی عرب کی دفاعی کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر پاکستانی اور سعودی عرب کی دفاعی کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper