• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

لیہ میں دھی رانی پروگرام کے تحت 370 اجتماعی شادیاں، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی خصوصی شرکت

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے تحت لیہ میں تاریخی اجتماعی شادیوں کی تقریب، نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 9, 2026
in پاکستان
0
لیہ میں دھی رانی پروگرام کے تحت 370 اجتماعی شادیاں، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی خصوصی شرکت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 لاہور( نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ ہم پنجاب کی بیٹیوں کے لئے گھر بنائیں گے بھی اور بسائیں گے بھی۔ آج اللہ کے کرم سے وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام میں 370 جوڑوں کے شرعی فرائض پورے کیے گیے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے والدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت سپورٹس کمپلیکس میں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام تاریخ کا ایک منفرد پروگرام ہے پنجاب کی تاریخ کا خوب صورت قدم ہے یہ پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دل کے بہت قریب ہے انہوں نے پنجاب کی ان بیٹیوں کے لیے ماں اور والدین کے لئے بیٹی بن کے سوچا یہ پروگرام ان کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے آج یہ پروگرام والدین کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے۔ہم نے ماضی کی حکومت دیکھی جنہوں نے ریاست مدینہ کا نام استعمال کیا لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ انہوں نے پنجاب کی ان بیٹیوں کے لیے ایسا کوئی پروگرام پیش نہیں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کیا ریاست کے پاس اس وقت یہ وسائل موجود نہیں تھے ؟کیا وزیر اور ادارہ موجود نہیں تھا ؟ اگر سںب کچھ موجود تھا تو پھر ایسے پروگرام کیوں نہیں شروع کیے گئے ؟ یہ لیڈر شپ کے وژن کی عکاسی کرتا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ کو ایک سمت دے دی ہے جہاں فلاحی کام برق رفتاری سے جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا دھی رانی پروگرام نہ ختم ہونے والی دعاؤں کا ذریعہ ہے۔ یہ ریاست نے آپ پہ احسان نہیں کیا بلکہ اپنا حقیقی فرض ادا کیا ہے۔ لیڈر شپ کی نیک نیتی کی بدولت یہ نیک کام اللہ پاک نے مریم نواز سے لینا تھا۔ہم بطور وزیر آپ کے خدمت گزار ہیں۔ جب ریاست اپنی عوام کی میزبانی کرتی ہے تو ماں کا کردار ادا کرتی ہے آج محکمہ سوشل ویلفیئر وزیر اعلیٰ کے ویژن پر عمل کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔آج مظفر گڑھ میں 8واں چکر تھا ۔ہم نے ہمت کارڈ دیا، سیلاب زدگان کی خدمت کی۔ خیبر پختونخوا میں پچھلے 12 سال سے ان کی حکومت ہے اور وہاں عوامی فلاح و بہبود کا ایسا کوئی کم نہیں ملتا۔ ریاست مدینہ کے نام پر فتنہ فساد اور گالم گلوج سکھایا گیا نوجوان نسل کو برباد کیا گیا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کا دھی رانی، ہمت کارڈ، وہیل چیئرز جیسے سوشل سیکٹر کے پروگرام چل رہے ہیں اور چلتے رہیں گے۔ صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کامیاب پروگرام پر مبارک باد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبہ پنجاب کا دھی رانی کا سب سے بڑا پروگرام ایک چیلنج تھا جس میں لیہ کے 370 جوڑوں کی اجتماعی شادی کے بہترین انتظامات پر تمام ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ تقریب میں ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی، سابق پارلیمنٹیرینز اعجاز احمد اچلانہ، لالہ طاہر رندھاوا، فیض الحسن سواگ، عبد الشکور سواگ، ملک عثمان اولکھ، نور اکبر بخاری، حسنین خان، عابد انوار علوی، ڈی جی بیت المال طارق قریشی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، ضلعی افسران اور مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی وفد کے ہمراہ ملاقات تعلیم،اپنی چھت،اپنا گھر،ستھرا پنجاب اور کلائمیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے پراجیکٹس کاجائزہ

اگلی پوسٹ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پی ایس ایل ٹیم کی ریکارڈ نیلامی پر قوم کو مبارکباد

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پی ایس ایل ٹیم کی ریکارڈ نیلامی پر قوم کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پی ایس ایل ٹیم کی ریکارڈ نیلامی پر قوم کو مبارکباد

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper