• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

لاہور:بسنت کے رنگا رنگ موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی میزبانی میں امریکی اور برطانوی سفارتی وفود نے لاہور میں ثقافتی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 8, 2026
in پاکستان
0
لاہور:بسنت کے رنگا رنگ موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی میزبانی میں امریکی اور برطانوی سفارتی وفود نے لاہور میں ثقافتی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی) بسنت کے رنگا رنگ موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی میزبانی میں امریکی اور برطانوی سفارتی وفود نے لاہور میں ثقافتی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر امریکی سفیر، قونصل جنرل، انڈر سیکرٹری اور برطانوی سفیر جین میریٹ نے روایتی پتنگ بازی میں حصہ لیا اور لاہوری ثقافت، کھانوں، تاریخی ورثے اور مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثقافتی سرگرمیاں قوموں کو قریب لانے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور

پاکستان اپنی روایات کے ذریعے دنیا کو دوستی، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت جیسے تہوار پاکستان کی مثبت اور پرامن شناخت کو اجاگر کرتے ہیں اور ثقافتی سفارتکاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔امریکی سفارتی وفد کو غیر رسمی اور دوستانہ ماحول میں روایتی پتنگ بازی سے روشناس کرایا گیا، جہاں باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔اسی موقع پر برطانوی سفیر جین میریٹ نے بھی سینئر صوبائی وزیر کے ہمراہ پتنگ بازی میں شرکت کی۔ مریم اورنگزیب نے برطانوی سفیر کو پتنگ اڑانے کا طریقہ سکھایا۔ برطانوی سفیر نے لاہور کے کھانوں، ثقافت، ورثے اور مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ایسی سرگرمیاں دوستی اور اعتماد بڑھانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں۔سینئر صوبائی وزیر نے اس موقع پر تعلیم، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مزید مشترکہ منصوبوں اور ثقافتی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب بسنت فیسٹیول کے موقع پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور سفاری زو میں عوام کے لیے خصوصی تفریحی پروگرامز کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں فاؤنٹین ڈانسنگ شو، میوزک کانسرٹ، پریڈ، مختلف گیمز، فوڈ فن، وائلڈ بیٹس، پپٹ شو اور معروف گلوکارہ قرات العین بلوچ کی شاندار پرفارمنس شامل تھی جس نے شرکاء کو محظوظ کیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بسنت کے موقع پر عوام کے لیے تفریحی اور محفوظ سرگرمیاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سفاری زو میں خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ بچے، نوجوان، بزرگ اور خاندان محفوظ اور خوشگوار ماحول میں تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں۔تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تمام عمر کے افراد نے سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ شرکاء نے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع معاشرتی ہم آہنگی، خوشی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت آئندہ بھی ہر سال عوام کے لیے نئے اور معیاری ثقافتی و تفریحی پروگرامز متعارف کراتی رہے گی تاکہ پاکستان کی ثقافت، روایات اور امن کا پیغام دنیا تک پہنچایا جا سکے۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/02/WhatsApp-Video-2026-02-08-at-12.42.16-PM-1.mp4
پچھلی پوسٹ

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حکان فیدان کا ٹیلی فونک رابطہ

اگلی پوسٹ

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کی لاہورآمد،چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر عامر میر نے ان کا استقبال کیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کی لاہورآمد،چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر عامر میر نے ان کا استقبال کیا

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کی لاہورآمد،چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر عامر میر نے ان کا استقبال کیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper