ایبٹ آباد ( کرائم رپورٹر)ایبٹ آباد پولیس کی شاندار کامیابیی پنجاب سے خیبرپختونخوا تک آپریٹ کرنے والا ہنی ٹریپ گیینگ ٹریس۔۔۔ تانے بانے دوبئی تک جا پہنچے ۔۔۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ملتان سے ڈائیوو ایکسپریس کے ذریعے ایک ادھیڑ عمر شخص ایبٹ آباد کے لیے روانہ ہوا ، اسکا اپنے گھر اور اپنے فرانس میں مقیم بیٹے سے مسلسل رابطہ تھا ، مگر ایبٹ آباد ڈائیوو
ٹرمینل پر پہنچ کر اس شخص کا فون بند ہو گیا اور وہ لاپتہ ہو گیا ، گھر نہ پہنچنے پر فرانس میں مقیم اس شخص کے بیٹے نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور اپنے والد کی گمشدگی رپورٹ کی ۔۔۔ اسی اثنا میں گمشدہ شخص کے بیٹے کو 15 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہو گئی ، ایبٹ آباد پولیس نے ان اطلاعات پر فوری ایکشن لیا ، ڈائیوو ٹرمینل سے سی سی ٹی وی
فوٹیج نکلوائی گئی ، تو یہ شخص ٹرمینل کے باہر سے ایک گاڑی میں بیٹھتا نظر آگیا ، جب اس گاڑی کو ٹریس کیا گیا تو پتہ چلا کہ ایک خاتون نے اسے بک کیا تھا اور ڈرائیور نے بزرگ شخص کو ایک جگہ پہنچایا ، کوئی تاخیر کیے بغیر آپریشن کیا گیا اور نہ صرف مغ۔وی شخص کو بازیاب کروا لیا گیا بلکہ ایک دوشیزہ بھی اس مکان سے گرفتار ہو گئی جہاں مغوی کو رکھا گیا ،پتہ چلا
کہ یہ مکان دو دن قبل کرائے پر لیا گیا اور اسکاکوئی ایگریمنٹ بھی موجود نہ پایا گیا ، مکان کی تلاشی کے دوران جدید آلات اور وائی فائی سی سی ٹی وی کیمرے بھی پائے گئے جن سے دبئی میں بیٹھا ایک شخص اس پورے مکان اور ارد گرد کی نگرانی کررہا تھا ، ملزمہ نے ابتدائی پوچھ گچھ میں بتایا کہ انکا گیینگ پنجاب سے لیکر پشاور اور ایبٹ آباد تک آپریٹ کررہا ہے اور وہ اس گروہ کی ایک کارکن ہے ۔ پولیس اس گیینگ کے ارکان اور سرغنہ کی گرفتاری کے لیے کوشش کررہی ہے
