لاہور( نمائندہ خصوصی) یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں حکومتِ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت کشمیری عوام کے ساتھ مکمل
طور پر کھڑی ہے اور ہر سطح پر ان کے جائز حقوق کی حمایت کی جا رہی ہے۔ یومِ کشمیر ہمیں حقِ خودارادیت، انصاف اور آزادی کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے اور اس عزم کی تجدید کرتا ہے کہ کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔رمیش سنگھ اروڑا کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جرات، قربانیاں اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں ہماری قومی سلامتی کی مضبوط ضمانت ہیں اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز پر پوری قوم اور تمام سیاسی و سماجی طبقات متحد ہیں۔صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مذاہب اور اقلیتیں کشمیر کاز اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں قومی یکجہتی اور ہم آہنگی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی، اتفاق اور ہم آہنگی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور انشائاللہ کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔رمیش سنگھ اروڑا نے اپنے پیغام کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔
