لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راجن پور میں پہلی جدید ترین گرین الیکٹرو بس کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راجن پور ڈی ایچ کیو کتاب چوک سے پی سی بی چوک چین ماڑی تک الیکٹرو بس پر سفر 

کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاراجن پور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ راستے میں راجن پور کی علاقائی ڈھول نفیری بجا کر روایتی خیرمقدم کیا گیااور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو علاقائی بلوچی چادر پیش کی گئی۔ کتاب چوک میں ننھی بشریٰ واجد اور طوبی جاوید نے پھول نچھاور کئے اور استقبال میں ”شکریہ تیرا۔ تیرے آنے سے رونق تو بڑھی،ورنہ یہ محفل جذبات ادھوری رہتی”،”تعریف کے محتاج تو نہیں کچھ لوگ، پھولوں کو کبھی عطر لگا یا نہیں جاتا” کے شعر پیش کیے۔ وزیراعلیٰ مریم
نواز شریف نے ننھی بچیوں سے اظہارِ شفقت کیا۔ صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا راجن پور کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر شیر علی گورچانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو لاہور کی طرح راجن پور کے لوگوں کا بھی پوری طرح احساس ہے۔ ستھرا پنجاب، امن وامان، باڈر ملٹری پولیس میں بھرتیوں پر
وزیراعلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے راجن پور کے مختلف روٹس پرچلنے والی الیکٹرو بس پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔ راجن پور میں 15 بسیں تین روٹس پر چلائی جائیں گی۔ راجن پور سے فاضل پور اور کوٹ مٹھن۔ سٹی سرکلر روڈ کے روٹ پر الیکٹرو بس چلیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا الیکٹروبس کی افتتاحی تقریب کے پنڈال میں آمد پر حاضرین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

