• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

دنیا کے سب سے بڑے ایرو سپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنوفیسٹ 2026 کی تیاریاں زور و شور سے جاری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
February 2, 2026
in پاکستان
0
دنیا کے سب سے بڑے ایرو سپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنوفیسٹ 2026 کی تیاریاں زور و شور سے جاری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):دنیا کے سب سے بڑے ایرو سپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنوفیسٹ 2026 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جو تاریخ، سائنس اور مستقبل کے سنگم پر لاکھوں نوجوان جدت کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ 75 ملین ترک لیرا کے انعامات اور 100 ملین ترک لیرا سے زائد مالی معاونت کے ساتھ ٹیکنوفیسٹ 2026 کا انعقاد 30 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جی اے پی (GAP) ایئرپورٹ، شانلی عرفہ میں ہوگا جو ’’تاریخ کے نقطہ آغاز‘‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ٹی3 فائونڈیشن اور جمہوریہ ترکیہ کی وزارت صنعت ٹیکنالوجی کی قیادت میں منعقد ہونے والا ٹیکنوفیسٹ ایک عالمی پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں خیالات عملی ٹیکنالوجیز میں ڈھلتے ہیں۔ 2026کے ٹیکنالوجی مقابلوں کے لیے درخواستیں جو 52 مقابلوں اور 127 ذیلی کیٹیگریز پر مشتمل ہیں، 20 فروری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔اس سال فیسٹیول میں راکٹ ٹیکنالوجی، بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں (یو اے ویز)، زرعی ٹیکنالوجیز، صحت میں مصنوعی ذہانت، سیٹلائٹ کمیونیکیشن اور ایئر ڈیفنس سسٹمز جیسے جدید شعبوں میں مقابلے شامل ہیں۔اس کے علاوہ پہلی بار الیکٹرانک وارفیئر، ایڈوانسڈ آٹونومس سسٹمز، مائننگ ٹیکنالوجیز، ایف پی وی ڈرون ٹریکنگ اور ٹیکنالوجیز فار ہیومینٹی جیسے مقابلے بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں جو شرکا کو ابھرتی ہوئی سٹریٹجک ٹیکنالوجیز میں عملی تجربہ فراہم کریں گے۔2018میں آغاز کے بعد سے ٹیکنو فیسٹ کو 40 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور یہ پرائمری سکول سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے طلبہ کے لیے ایک لانچ پیڈ بن چکا ہے۔ 2026میں بھی ہزاروں نوجوان مقابلوں میں حصہ لے کر مستقبل کو شکل دینے والی اختراعات پیش کریں گے۔ٹیکنو فیسٹ کی عالمی رسائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں ترک جمہوریہ شمالی قبرص میں منعقدہ ٹیکنو فیسٹ ایرو سپیس فیسٹیول میں پاکستانی مڈل سکول کے طلبہ کی ایک ٹیم نے سوشل انوویشن کیٹیگری میں پہلا انعام حاصل کیا۔ اسماء فاطمہ اور عنایہ خان نے اپنے استاد گوہر خورشید کی رہنمائی میں یہ اعزاز حاصل کیا اور بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کر کے انعام وصول کیا۔ پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز کے مطابق یہ کامیابی ٹیکنو فیسٹ کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ سرحدوں سے ماوراء نوجوان ذہنوں کو بااختیار بناتا ہے۔گزشتہ برس استنبول، انقرہ اور ازمیر میں ہونے والے مقابلوں میں 3 لاکھ 33 ہزار سے زائد ٹیموں اور 10 لاکھ سے زیادہ شرکا نے حصہ لیا جو ترکیہ کے 81 صوبوں اور 96 ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔ اپنی وسعت اور جدت کے باعث ٹیکنو فیسٹ کو ’’فیسٹیول آف فرسٹس‘‘ کہا جاتا ہے جہاں اختراع کو مواقع میسر آتے ہیں۔ٹیکنو فیسٹ 2026 کے لیے درخواستوں کے آغاز کے ساتھ ہی نوجوان ٹیکنالوجی کے شوقین افراد، خواب دیکھنے والے اور مستقبل کے انجینئرز کو دنیا کے بااثر ترین ٹیکنالوجی ایونٹس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار 20 فروری تک www.teknofest.org پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف سےوینس آرٹ ایگزیبیشن میں پاکستانی پویلین کی ٹیم کی ملاقات

اگلی پوسٹ

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفترکی ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفترکی ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفترکی ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper