• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

دہشتگرد معصوم بچوں تک کو دہشتگردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی فورسز نے صوبے کو ایک بڑے المیے سے بچا لیا ہے، 40 گھنٹوں کے دوران 145 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
February 1, 2026
in پاکستان
0
دہشتگرد معصوم بچوں تک کو دہشتگردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی فورسز نے صوبے کو ایک بڑے المیے سے بچا لیا ہے، 40 گھنٹوں کے دوران 145 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کوئٹہ۔( نمائندہ خصوصی):وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں ریاست نے کبھی طاقت کا بے جا استعمال نہیں کیا جبکہ دہشتگرد معصوم بچوں تک کو دہشتگردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی فورسز نے ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ کارروائیاں کرتے ہوئے صوبے کو ایک بڑے المیے سے بچا لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس سے واضح ہو چکا تھا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر دہشتگرد حملوں کی سازش کی جا رہی ہے جس پر خفیہ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیے تھے۔انہوں نے بتایا کہ شعبان اور پنجگور میں 40 دہشتگرد مارے گئے جبکہ گزشتہ 40 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 145 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک سال کے دوران 1500 سے زائد دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر میں ایک بلوچ خاندان کو نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ خواتین اور تین بچے شہید ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بلوچ قوم کو ایندھن بنا رہے ہیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کرتا ہے بھارت سازشوں پر اتر آتا ہے کیونکہ وہ خطے میں پاکستان کی اہمیت کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کالعدم بی ایل اے کوئی سیاسی جماعت نہیں جس سے مذاکرات کیے جائیں بلکہ یہ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتی ہے اور محرومی کے نام پر جنگ مسلط کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عام شہریوں میں شامل ہو کر کارروائیاں کرتے ہیں، مگر ریاست ذمہ دار ہے اور اپنے ہی شہریوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کبھی طاقت کا بے جا استعمال ہوا ہی نہیں بلکہ ہر کارروائی آئین اور قانون کے دائرے میں کی گئی۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ دہشتگرد ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم ناکام بنا دیئے۔ نوشکی میں آپریشن کے دوران کچھ وقت ضرور لگا مگر کارروائی کامیابی سے مکمل کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کو امن کی طرف لے کر جائیں گے، دہشتگردوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بھارتی پراکسیز کے خلاف ہے اور احتجاج کے نام پر سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا کہ رحمان گل آج بھی افغانستان میں موجود ہے اور افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے جبکہ ان کارروائیوں میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی کوئی قوم یا قبیلہ نہیں ہوتا اور بلوچ خواتین کو ایندھن بنانے والوں پر لعنت ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ دہشتگردوں نے سیف سٹی کیمروں کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے بعد دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا اور اسی دوران بلوچستان سے متعدد چیک پوسٹیں بھی ختم کی گئیں۔

Previous Post

پاکستان کو علاقائی سلامتی کے استحکام کا اصل ضامن ہے :ڈاکٹر رابعہ اختر

Next Post

بلوچستان میں آپریشن مکمل دو دنوں میں خودکش حملہ آوروں سمیت فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گرد ہلاک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بلوچستان میں آپریشن مکمل دو دنوں میں خودکش حملہ آوروں سمیت فتنہ الہندوستان کے  133 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں آپریشن مکمل دو دنوں میں خودکش حملہ آوروں سمیت فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گرد ہلاک

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper