پیرس( نمائندہ خصوصی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن حنا ربانی کھر نے پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب برونو فوکس سے ملاقات کی۔ فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک
بیان میں کہا کہ ملاقات میں علاقائی صورتحال، عالمی پیش رفت اور دوطرفہ تعاون و روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے کثیرالجہتی نظام سے اپنی مشترکہ وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون اور باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
