لاہور ( نمائندہ خصوصی )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اپنے دورے کے دوران بھکر میں موجود تھیں جب انہوں نے لاہور کے علاقے بٹی گیٹ میں ماں اور بچی کے ساتھ پیش آنے والے دردناک واقعے پر گہرا رنج و غم ظاہر کیاوزیراعلیٰ نے انتظامیہ کی مبینہ
لاپروائی پر سخت ردعمل دیا اور پولیس ریسکیو 1122 واسا اور ضلعی انتظامیہ سے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹیں فوری پیش کرنے کو کہا رپورٹ کی روشنی میں تمام متعلقہ حکام اور اداروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی مریم نواز شریف نے بھکر میں ہی واقعے کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال کا جائزہ لیا اور میڈیا کو ہدایات دی کہ ہر پہلو کی جانچ کی جائے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جو بھی افسر یا ادارہ واقعے کے بارے میں غیر مستند یا متضاد معلومات فراہم کرے گا اس کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی

