• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد پروگرام”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا

ڈھائی لاکھ نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل،97000ہزار نوجوانوں کو پاکستان اور 33000 کو بیرون ملک روزگار مل گیا منفرد پروگرام”کریٹیوہینڈ“ ”راہِ روزگار“اور”سکل ڈویلپمنٹ پورٹل“ کا بھی آغاز،پرواز کارڈ کے ذریعے تین لاکھ روپے دینے کا اعلان ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل کرنیوالے 90 طلبہ کی ملاقات، طلبہ سے متعلقہ علوم کی ٹریننگ اور روزگار کے بارے میں دریافت، طلبہ کے برسرِروزگار ہونے پراظہارمسرت ایسے پنجاب کا خواب دیکھتی ہوں جہاں ہر چیز پر”میڈ ان پنجاب“ لکھا ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاپنجاب سکلز اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 28, 2026
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد پروگرام”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈھائی لاکھ نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے اور ایک لاکھ 14ہزار سے زائد نوجوان برسرِروزگار ہیں۔ 97000 نوجوانوں کو پاکستان اور 33000 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منفرد پروگرام”کریٹیوہینڈ“ ”راہِ روزگار“اور”سکل ڈویلپمنٹ پورٹل“ کا بھی آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہنر مند نوجوانوں کوپرواز کارڈ کے ذریعے تین لاکھ روپے تک بلاسود دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف فنون سے ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل کرنے والے 90 طلبہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے نشستوں پر خود جاکر ملاقات کی اور طلبہ سے متعلقہ علوم کی ٹریننگ اور روزگار کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے برسرِروزگار ہونے پرمسرت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امام مسجد کیساتھ ساتھ الیکٹریشن کا کورس کرنے والے طالب علم کو سراہا اور شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹرانس جینڈر طلبہ سے بھی ملاقات کی۔ ٹرانس جینڈر طلبہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے مل کر بے حد خوش ہوئے اور شکریہ ادا کیا۔ ٹرانس جینڈرز طلبہ نے کہا کہ ہمیں کوئی انسان نہیں سمجھتا تھا، آپ نے ہمیں عزت اور مقام دیا۔ اس موقع پر ایک طالبہ نے نظم پیش کی اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبہ کی خواہش پر آٹو گراف بھی دیا۔ طالبہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے کہا کہ جتنی آپ اچھی ہیں،آپ نے پنجاب کو بھی اتنا ہی خوبصورت بنا دیا۔ طلبہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ہاتھ سے بنی شالیں پیش کیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کے اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف سکلز حاصل کرنے والے طلبہ کی صلاحیتوں اور جذبوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کی کامیابیوں کی داستانیں سن کر خوش ہوں اور جذباتی ہو گئی۔ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، ماں کا دل چاہتا ہے بچوں کی راہ میں آنے والے تمام کانٹے چن لیے جائیں۔ پنجاب کے خزانے کا ایک ایک پیسہ نوجوانوں پر لگانے چاہتے ہیں۔ٹیکنیکل اداروں میں طلبہ کو سکالر شپ ہی نہیں دیتے بلکہ ٹریننگ کے بعد روزگار کا بندوبست بھی کرتے ہیں۔ہم پنجاب کے کونے کونے میں طلبہ کو وسائل اور مواقع مہیا کرتے ہیں۔ جاب سیکٹر میں جاب نہ ملے تو ای کامرس اور آئی ٹی کے کورسز سے راستے کھل جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہمارے بچے کسی شعبے میں پیچھے نہ رہیں۔کوئی بچہ ایسا نہ ہوں جو ماں باپ پر بوجھ بنے بلکہ خاندان کے لئے کمانے والا ہو۔جو بچے بیرون ممالک جانے والے ہیں انہیں بھی مواقع فراہم کریں گے۔ بیرون ملک پاکستانی ہی مشکل اور محنت جاب کرتے ہیں۔آج کے دور میں سکل ہے تو جاب ہے، مارکیٹ تک رسائی کیلئے سب کچھ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پنجاب میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کیلئے بہتر مواقع کے دروازے کھل چکے ہیں۔ ہم نے گلف میں ٹیم بھیجی اور پاکستانی نوجوانوں کیلئے جاب مارکیٹ دریافت کی۔ باہر جانے والے نوجوانوں کے خواب پورے کرنے چاہتے ہیں۔ لینگویج، آئی ٹی کورسز، الیکٹریشن اور دیگر کورسز کرکے سب روزگار کمارہے ہیں۔ ہمارے پاس کنسٹرکشن سے متعلق لیب نہیں تھی، لیب بھی بنا دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عدنان افضل چٹھہ اور نادر چٹھہ، دونوں چٹھہ نے ملکر کمال کر دیا۔ جہاں پانی میسر نہیں تھا، ان خواتین کیلئے واسا کے ٹینکر گھروں کی دہلیز میں صاف پانی پہنچا رہے ہیں۔ عوام کے لئے موبائل پولیس سٹیشن اور تھانے نہ جا سکنے والے خواتین کیلئے ورچوئل پولیس اسٹیشن بنارہے ہیں۔ میں یہ نہیں سننا چاہتی کہ پاکستانی لیبر سستی ہے بلکہ یہ سننا چاہتی ہوں کہ پاکستانی لیبر ہنر مند ہے۔ پاکستان کی ورک فورس سب سے زیادہ سکلڈ ہے یہی ہمارا مقصد ہے۔ لوگ سکلڈ ٹریننگ لیکر گھروں میں جاب کرکے 500ڈالر تک کمارہے ہیں۔نوجوانوں کو ٹائل فکسنگ، ویلڈنگ اور وایئرنگ اور دیگر شعبوں میں ٹریننگ د ی۔ پرواز کارڈ کے ذریعے ہنر مند نوجوانوں کو ایجنٹ مافیا سے آزاد کررہے ہیں۔غیر ہنر مند لیبر کو مزدوری اور مشقت کرکے قیمت چکانا پڑتی ہے۔ ٹرانس جینڈر کا قصور مختلف پیدا ہونا نہیں، مظلوم ہیں، ٹرانس جینڈر روز گار کمائے حکومت آپ کے ساتھ ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو دنیا بھر میں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہتے ہیں۔پوری دنیا ہمارے نوجوانوں کو اثاثے سمجھے، برین ڈرین سے برین گین تک جانا چاہتے ہیں۔ پرواز کارڈ کے ذریعے بیرون ملک جانے والے ہر ہنر مند نوجوان کی تین لاکھ تک معاونت کریں گے۔ پاکستان کے لئے ہنرمند نوجوان بہترین ایکسپورٹ ہیں۔سکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے سب کو ایک ڈیش بورڈ سے منسلک کر دیا۔ کسی انسٹی ٹیوٹ میں کیا پڑھایا جارہا ہے اور کیسے نوجوان ٹریننگ کرکے نکل رہے ہیں،مکمل مانیٹرنگ کریں گے۔ حکومت نوجوانوں کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ دے گی تاکہ انہیں مشکل نہ ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مستقبل آرٹی فیشل انٹیلی جنس ہے، اسی لیے سکولوں میں اے آئی لازمی کر دی۔ پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ نے وزراء کے ساتھ اے آئی ٹریننگ سیشن اٹنیڈ کیا۔ اے آئی کے نئے دور میں ہر فیصلہ نالج بیسڈ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو سکالر شپ، لیپ ٹاپ اور کروم بکس دے رہے ہیں۔نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کے بعد بنیادی رقم بھی دیں گے، نوجوانوں آگے بڑھیں حکومت پنجاب آپ کے ساتھ ہے۔ آپ کی حکومت آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، ہر بیٹی خواب دیکھے مریم نواز خواب پورے کرے گی۔ ایسے پنجاب کا خواب دیکھتی ہوں جہاں ہر چیز پر”میڈ ان پنجاب“ لکھا ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام ہنرمند نوجوانوں کو ملک و قوم کی خاطربنیان مرصوص کی طرح کھڑے رہنے اور ریاست مخالف سرگرمیوں اور منشور سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

پچھلی پوسٹ

پاک بحریہ کے دو افسران کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اگلی پوسٹ

کیا اب سرقہ کرنے والا بڑا شاعر کہلاۓ گا ( افتخار عارف پر میرا مقدمہ ادب کی عدالت میں )

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
یہ سرقہ نہیں خرقہ ہے

کیا اب سرقہ کرنے والا بڑا شاعر کہلاۓ گا ( افتخار عارف پر میرا مقدمہ ادب کی عدالت میں )

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper