• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدرآئی سی سی آئی کی قیادت میں وفد کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات ،سیاحتی سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 24, 2026
in پاکستان
0
صدرآئی سی سی آئی کی قیادت میں وفد کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات ،سیاحتی سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد کشمیر میں سیاحت کی بے پناہ اور مخفی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے تاجر برادری کو خطے میں معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے کلیدی محرک کے طور پر اس شعبے کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جس نے ہفتہ کے روز ان سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے لیے ملاقات کی۔آئی سی سی آئی کے وفد میں سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر عرفان چوہدری، سابق صدر محمد اعجاز عباسی، ایگزیکٹو ممبران ذوالقرنین عباسی، اسحاق سیال، نجیب الٰہی ملک، سابق ایس وی پی نوید ملک اور سینئر ممبران اسرار الحق، سردار امجد اور اظہر عباسی شامل تھے۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کی قدرتی خوبصورتی، مناظر اور سازگار آب و ہوااسے خطے میں سیاحت کے لیے سب سے امید افزا مقامات میں سے ایک قرار دیتی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاحت میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سپورٹ کرنے اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے فروری 2026 کے مہینے میں ایک بین الاقوامی سیاحتی سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلام آباد کی تاجر برادری سے منسلک ہونے اور سیاحت پر خصوصی توجہ کے ساتھ آزاد کشمیر کی تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے جلد از جلد چیمبر کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر نے آزاد کشمیر کے قدرتی فوائد کو ٹھوس معاشی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے حکومت اور تاجر برادری کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے نہ صرف سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے مہمان نوازی، ٹرانسپورٹ اور خدمات جیسے متعلقہ شعبوں کو بھی تقویت ملے گی آئی سی سی آئی کے صدر نے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے ساتھ سیاحت سے متعلق منصوبوں اور دیگر ترجیحی شعبوں میں تعاون کے لیے چیمبر کی آمادگی کا اعادہ کیا اور سرمایہ کاروں اور متعلقہ حکام کے درمیان روابط کو آسان بنانے میں آئی سی سی آئی کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزاد کشمیر کی سیاحت اور سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ناگزیر ہے۔

پچھلی پوسٹ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ حکومتِ پاکستان کرے گی، محسن نقوی

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نٹالی بیکر سےملاقات ،غیر قانونی امیگریشن روکنے اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے بارے تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نٹالی بیکر سےملاقات ،غیر قانونی امیگریشن روکنے اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے بارے تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نٹالی بیکر سےملاقات ،غیر قانونی امیگریشن روکنے اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے بارے تبادلہ خیال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper