• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ادارہ جاتی استحکام، مالی نظم و ضبط اور واضح پالیسی سمت فلاحی خدمات کے تسلسل اور اعتماد کے لیے بنیادی ستون ہیں ، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 14, 2026
in پاکستان
0
ادارہ جاتی استحکام، مالی نظم و ضبط اور واضح پالیسی سمت فلاحی خدمات کے تسلسل اور اعتماد کے لیے بنیادی ستون ہیں ، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلاحی اداروں کی موثر کارکردگی شفاف گورننس اور مضبوط پالیسی نگرانی کے بغیر ممکن نہیں، ادارہ جاتی استحکام، مالی نظم و ضبط اور واضح پالیسی سمت فلاحی خدمات کے تسلسل اور اعتماد کے لیے بنیادی ستون ہیں۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو المیزان فائونڈیشن کے جاری فلاحی منصوبوں کے جائزے کے لیے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں وہ المیزان فائونڈیشن کے ایڈوائزری بورڈ کے صدر کی حیثیت سے شریک تھے۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مشیر عالم، چیئرمین کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن جسٹس (ر) محمد طارق عباسی، وائس چیئرمین اور المیزان فائونڈیشن کے سیکرٹری نے شرکت کی۔اجلاس میں فائونڈیشن کے فلاحی مینڈیٹ، پالیسی ہم آہنگی، گورننس کے ڈھانچے اور مالی استحکام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 1995ء میں قائم ہونے والی المیزان فائونڈیشن ضلعی عدلیہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز، عدالتی عملے اور ان کے اہل خانہ بشمول مرحوم مستحقین کے زیر کفالت افراد کو منظم فلاحی معاونت فراہم کر رہی ہے۔فائونڈیشن شفافیت، جوابدہی اور طویل المدتی ادارہ جاتی بقا کو یقینی بنانے کے لیے واضح گورننس فریم ورک کے تحت کام کر رہی ہے۔اجلاس کے دوران فلاحی خدمات کی موثر فراہمی سے متعلق اہم پالیسی اور انتظامی امور زیر غور آئےجن میں اثاثہ جات کا بہتر انتظام، معاہداتی و قانونی معاملات، مالی ضابطہ کاری اور ٹیکسیشن کے امور شامل تھے۔ اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی کہ پائیدار پالیسی اقدامات کے ذریعے ادارہ جاتی وسائل کا موثر استعمال ممکن بنایا جائے اور صحت، تعلیم اور ملازمین کی سہولت کاری جیسے شعبوں میں فلاحی اقدامات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھا جائے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین جسٹس (ر) مشیر عالم کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی میں المیزان فائونڈیشن کی گورننس، پالیسی ہم آہنگی اور ادارہ جاتی وقار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے فائونڈیشن کے موجودہ سیکرٹری ضیاء الرحمان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، انتظامی محنت اور اصلاحات پر مبنی اقدامات کی بھی تعریف کی۔اجلاس میں اس امر کا اعتراف کیا گیا کہ واضح وژن، منظم نگرانی اور مضبوط قیادت کے نتیجے میں المیزان فائونڈیشن کی ساکھ اور فعالیت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ادارہ مستقبل میں بھی ایک مستحکم اور قابل اعتماد فلاحی ادارے کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

پچھلی پوسٹ

معاشی استحکام آگیا ، اب ترقی کیلئے اقدامات کریں گے، پاکستان خوشحالی کے سفر پر گامزن ہوگا ، دہشت گردی کا مکمل صفایا کریں گے ، معرکہ حق کے بعد دنیا میں ہمارے طیاروں کی مانگ بڑھ گئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف

اگلی پوسٹ

دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی برسی منائی گئی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی برسی منائی گئی

دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی برسی منائی گئی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper