• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور فلپائن کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا نیا باب، فلپائنی دواساز کمپنی کے ذیلی ادارے کے دفتر کا اسلام آباد میں افتتاح

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
January 4, 2026
in پاکستان
0
پاکستان اور فلپائن کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا نیا باب، فلپائنی دواساز کمپنی کے ذیلی ادارے کے دفتر کا اسلام آباد میں افتتاح
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):فلپائنی کمپنی کے ذیلی ادارے نے پاکستان اور فلپائن کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں اپنے دفتر کا افتتاح کر دیا ہے۔ اتوار کوفلپائن کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر ایمانوئل آر فرنینڈز نے کہا کہ پاکستان میں فلپائن کی رجسٹرڈ دواساز کمپنی کی موجودگی ملک کی مارکیٹ پر مضبوط اعتماد کا مظہر ہے اور اس سے صحت، سپلائی چینز اور دوطرفہ تجارت میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اسلام آباد میں 2ورلڈ ٹریڈرز پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ دفتر کا قیام نہ صرف کمپنی کے لیے بلکہ پاکستان اور فلپائن کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی اور صحت کی شراکت داری کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسینز اور حیاتیاتی مصنوعات مضبوط اور مستحکم صحت کے نظام کے لیے نہایت ضروری ہیں اور 2ورلڈ ٹریڈرز جیسے کاروباری اقدامات عوامی صحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ دوطرفہ معاشی تعلقات کو بھی مضبوط بنا سکتے ہیں۔نئے قائم ہونے والے دفتر کا باضابطہ افتتاح عبدالرزاق صدیق نے کیاجو 2ورلڈ ٹریڈرز پاکستان کے مالک اور فلپائن میں قائم 2ورلڈ ٹریڈرز ان کارپوریشن کے صدر ہیں۔ اس موقع پر کراچی میں فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر عمران یوسف، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبید اللہ، شفا انٹرنیشنل ہسپتال، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف لائف سائنسز (ڈلس) کے نمائندوں کے علاوہ سینئر صنعتکار اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ڈریپ کے حکام نے دواسازی تجارت کو سہل بنانے کے لیے ضابطہ جاتی تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ساتھ ہی بین الاقوامی معیارِ صحت اور حفاظتی اصولوں پر عملدرآمد کو بھی ضروری قرار دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق صدیق نے کہا کہ کمپنی کا مقصد پاکستان کے صحت کے شعبے کی معاونت کرنا ہے جس کے لیے ضروری ویکسینز اور حیاتیاتی مصنوعات تک رسائی بہتر بنائی جائے گی، ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دیا جائے گا اور مقامی سطح پر پیداوار کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی ٹیٹنس ٹاکسوئیڈ سمیت اہم ویکسینز درآمد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس کی ابتدائی کھیپ میں ایک کروڑ خوراکیں شامل ہوں گی تاکہ قلت پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے منصوبوں میں ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف لائف سائنسز کے تعاون سے اینٹی ریبیز سیرم کی مقامی تیاری، اینٹی کینسر ادویات کی تیاری اور سانپ کے زہر کے خلاف سیرم کی تیاری خصوصاً سندھ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لیے شامل ہے۔1988 میں قائم ہونے والی 2ورلڈ ٹریڈرز ان کارپوریشن فلپائن میں ویکسینز اور حیاتیاتی مصنوعات کی ایک نمایاں تقسیم کار کمپنی ہے جس کی سرگرمیاں ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکا تک پھیلی ہوئی ہیں۔کمپنی جدید کولڈ چین سہولیات اور بھارت و چین میں مینوفیکچرنگ شراکت داریوں کے ذریعے خدمات انجام دے رہی ہے۔اسلام آباد میں دفتر کے قیام سے پاکستان اور فلپائن کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہونے، صحت کے شعبے میں تعاون بڑھنے اور دوطرفہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Previous Post

نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کاچینی وزیر خارجہ کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ ،پاکستان ۔چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کی

Next Post

کراچی : لیاری گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کا بھتیجا دورانِ واردات ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار۔

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی : لیاری گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کا بھتیجا دورانِ واردات  ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار۔

کراچی : لیاری گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کا بھتیجا دورانِ واردات ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار۔

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper