لاہور ( نمائندہ خصوصی)لاہور چوہنگ میں 16 سالہ طالبہ سے زیادتی کے بعد ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ کیاحنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ اور اہلِ خانہ سے ملاقات، مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت کی یقین دہانی کرائی متاثرہ بچی کو
ویڈیو کے ذریعے خوفزدہ اور بلیک میل کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاحنا پرویز بٹ نے کہا کہ بچیوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنا سنگین جرم ہے جو بھی لڑکی بلیک میلنگ کا شکار ہو، خوفزدہ نہ ہو خاموش نہ رہے فوراً آواز اٹھائےحنا پرویز بٹ کے مطابق حکومت اور قانون آپ کے ساتھ کھڑے ہیں شکایت درج کروائیں انصاف یقینی بنایا جائے گا ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائیں گےان کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کو قانونی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی، خواتین اور بچیوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا واضح وژن ہے
