کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی یونیورسٹی کے قریب اسٹاپ پر کھڑی طالبات کے سامنے کار سوار کی نازیبا حرکات کی ویڈیو
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے گرفتار ملزم کی شناخت محی الدین علی ولد مختار احمد کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے پولیس حکام کے مطابق عوامی مقامات پر غیر اخلاقی حرکات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی
