لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نئے سال کی آمد پر شاندار آتش بازی کی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو لبرٹی مارکیٹ پر آتش بازی کی ذمہ داری سونپی تھی۔
آتش بازی کا رات 7 بجے سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوا اورپہلے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں۔یہ اپنی نوعیت کی سب سے خوبصورت اور بھرپور آتش بازی کی تقریب تھی۔شہریوں کیلئے اورخاص طور پر فیمیلیز کو آتش بازی سے محظوظ کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
