راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی ۔کرائم رپورٹر)راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں کم عمر بچوں اور بچیوں کے مبینہ جنسی استحصال سے متعلق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہےویڈیو میں بعض ہوٹلز میں نابالغ بچوں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جانے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیںذرائع کے مطابق ان ہوٹلز میں آنے والے زیادہ تر افراد
ٹرک اور بس ڈرائیور بتائے جاتے ہیں جو مبینہ طور پر کم عمر لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ جنسی بدفعلی میں ملوث پائے گئےایک نجی نیوز چینل نے بھی خفیہ ریکارڈنگ کے ذریعے فوٹیج حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں ان الزامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔معاملے کی سنگینی کے پیش نظر سینئر پولیس افسران نے فوری نوٹس لے لیا ہےایس ڈی پی او سٹی کو واقعے کی مکمل انکوائری اور قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیںپیرودھائی پولیس سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کی جانچ پڑتال کر رہی ہے اور متعلقہ علاقے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیںپولیس حکام کے مطابق اگر ویڈیو کے راولپنڈی کی حدود میں ہونے کی تصدیق ہوئی تو ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گیراولپنڈی پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہریوں کی جان مال اور عزت کے تحفظ کے لیے وہ ہمہ وقت مستعد ہے اور کسی بھی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتےدوسری جانب سماجی و انسانی حقوق کے حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ بچوں کو فوری تحفظ اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث تمام کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے
