اسلام آباد۔,( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے ملک کی مجموعی سلامتی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے زور دیا کہ غیر ملکی
حمایت یافتہ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے، یہاں تک کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے قومی اہمیت کے دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزراء سید محسن رضا نقوی، خالد حسین مگسی، چوہدری سالک حسین، اعظم نذیر تارڑ اور عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز
شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ صدر اور وزیراعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے ت جاری رہیں گی۔ دونوں رہنماؤں میں مزید اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

