• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اکتوبر 25, 2025
in پاکستان
0
وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد,( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کی مہمان کرکٹ ٹیم اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا اور بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لئے سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات اور گفتگو کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جاری کرکٹ سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلوں کے گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پیدا کئے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے کرکٹرز نے بھی اپنے عمدہ کھیل سےدنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ماضی کی طرح شاندار کھیل پیش کرے گی ۔ وزیر اعظم نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں ہے بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو آپس میں جوڑنے کا سبب بھی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل بھائی چارے اور امن کو فروغ دیتا ہے، اس کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لئے سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقن ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی گرمجوشی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کیا کہ سیریز ایک یادگار تجربہ رہا اور وہ پاکستانی شائقین کی بھرپور حمایت اور داد سے لطف اندوز ہوئے۔ عشائیے میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت جام کمال ، وفاقی وزیر داخلہ و چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2025/10/WhatsApp-Video-2025-10-25-at-11.19.44-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

بھارتی میڈیا کا خطہ میں عدم استحکام پھیلانے کیلئے زہریلا پروپیگنڈا بے نقاب

اگلی پوسٹ

امیرالبحرایڈمرل نوید اشرف کا کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
امیرالبحرایڈمرل نوید اشرف کا کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ

امیرالبحرایڈمرل نوید اشرف کا کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper