لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس میسج میں بچوں کو خوشخبری سنادی-آٹھ سال انتظار کے بعد اب عوام لاہور میں زرافہ دیکھ سکیں گے-جنوبی افریقہ سے زرافے لاہور کے سفاری پارک
میں پہنچ گئے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ لاہور چڑیا گھر میں زرافے کے نئے جوڑے کی آمد سے ویران پڑے انکلوزر کی رونق بحال ہوگئی ہے-تین سال قبل نرزرافے کے مرنے کے بعد اسکی ساتھی مادہ اکیلی رہ گئی تھی-سفاری پارک میں کئی دہائیوں بعد پہلی مرتبہ بچوں کی زرافے دیکھنے کی خواہش اب پوری ہوگی- چڑیا گھروں کے ناگفتہ بہ حالات کی وجہ سے عائدجانوروں کی امپورٹ پر دوسالہ پابندی بھی اٹھالی گئی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ زرافوں کی آمد پنجاب وائلڈ لائف پر عالمی اعتماد کی بحالی کا مظہر ہے -اٹھارہ ماہ سے وائلڈ لائف کے شعبے میں عالمی معیار کے مطابق تاریخی اصلاحات، انتظامات کئے گئے ہیں -اب لاہور زو اور سفاری پارک میں زرافے کو دیکھ کر بچوں کی خوشیاں دوبالا ہوں گی-
