لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم اے کے آفیسر عبدالرحمن کے دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


