اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چمن میں پاک-افغان سرحد کے پاس کار پارکنگ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں چھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے
درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعظم نے واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دیا ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان می شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں، شرپسندوں کے مزموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
