لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 25 اضلاع اور 4155 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیںلاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پنجاب میں 26 اگست سے اب تک سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 56 ہو چکی
ہےریلیف کیمپس میں 60 سے 70 ہزار لوگ مقیم ہیں جنہیں سہولتیں دی جا رہی ہیں 500 کے قریب میڈیکل کیمپس لگائے ہیں جبکہ پونے 2 لاکھ افراد کا علاج کیا جاچکا ہےدریاؤں میں سیلابی صورتحدریائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کم ہو رہا ہے راوی میں جسڑ کے مقام پر آج 65 ہزار کیوسک پانی ہے تریموں پر اس وقت5 لاکھ 43 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جبکہ آئندہ چند گھنٹوں میں تریموں پر ریلا تقریباً پونے 6 لاکھ کیوسک تک جانےکا امکان ہے دوسری جانب ہیڈ محمد والا میں پانی کم جبکہ ہیڈ پنجند کے مقام پرپانی تیزی سے بڑھ رہاہے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے مجموعی طور پر 25ہزار بوٹ ٹرپس ہیں
پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہےانہوں نے بتایا کہ ملتان میں اگلے 72گھنٹے یہی سیلابی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان میں ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہےسیالکوٹ نارووال حافظ آباد اور چنیوٹ اب بحالی کی طرف جا رہے ہیں جبکہ خانیوال جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیلابی صورتحال برقرار رہے گی ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی گجرات میں اب بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور شدید اربن فلڈنگ کی صورتحال تھی اس وقت گجرات میں مرکزی شاہراہوں کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے گجرات میں بارش کی وجہ سے نکاسی کے عمل میں مشکلات ہیں


