• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

این ڈی ایم اے کا مون سون کے 9ویں سپیل کے باعث ممکنہ بارشوں اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
September 4, 2025
in پاکستان
0
این ڈی ایم اے کا مون سون کے 9ویں سپیل کے باعث ممکنہ بارشوں اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے مون سون کے نویں سپیل کے باعث ممکنہ بارشوں اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے۔ اسی طرح شمالی اضلاع سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔دریاؤں میں سیلابی صورتحال تشویشناک ہے۔ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر 5 لاکھ 7 ہزار اور چنیوٹ میں 5 لاکھ 24 ہزار کیوسک کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خانکی پر 2 لاکھ 59 ہزار کیوسک کے ساتھ اونچا بہاؤ ہے جبکہ مرالہ اور تریموں میں درمیانے سے اونچے درجے کا بہاؤ برقرار ہے۔ ریواز پل پر پانی کی سطح 520.3 فٹ ہے، اور ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ پر بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دریائے چناب کے ملحقہ نالوں ایک اور پلکھو میں غیر معمولی بہاؤ کے باعث قریبی دیہات میں سیلاب کا خدشہ ہے۔دریائے راوی اور ستلج کی صورتحال بھی سنگین ہے۔دریائے راوی میں شاہدرہ پر 1 لاکھ اور بلوکی پر 1 لاکھ 34 ہزار کیوسک بہاؤ ہے جبکہ ہیڈ سدھنائی پر ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک کے ساتھ شدید اونچا بہاؤ اور جسر پر درمیانی سے اونچی سیلابی صورتحال ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب ہے اور سلیمانکی و اسلام ہیڈ ورکس پر بھی اونچی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ بھارتی ڈیموں سے پانی کے مسلسل اخراج اور بارشوں کے باعث مشرقی دریاؤں میں سیلابی ریلے جاری ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے۔ این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں کے کناروں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور ہنگامی کٹ تیار رکھیں۔ شہری اہم دستاویزات محفوظ کریں اور مزید رہنمائی کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں۔

Previous Post

وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے وزیر صنعت و آئی ٹی لی لیچینگ کی ملاقات، وزیراعظم کا سی پیک فیز II کے حوالے سے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

Next Post

سکھ فار جسٹس نے بھارت کی عالمی دہشتگردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سکھ فار جسٹس نے بھارت کی عالمی دہشتگردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

سکھ فار جسٹس نے بھارت کی عالمی دہشتگردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper