• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 50ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کرے گا ، سردار محمد یوسف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
September 4, 2025
in پاکستان
0
پاکستان عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 50ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کرے گا ، سردار محمد یوسف
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کا بابرکت موقع ہمیں نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کو اپنانے کا پیغام دیتا ہے جو انسانیت کے لئے رہنمائی، کامیابی، صبر، برداشت، ہمدردی اور ہم آہنگی کا راستہ ہیں۔’’اے پی پی ‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت 12 ربیع الاول کو 50ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد کرے گی جو کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے اعلان کردہ نبی کریم ﷺ کے 1500ویں سال ولادت کی عالمی تقریبات کا حصہ ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ امت مسلمہ کے لئے باعثِ شرف و برکت ہے کہ ہم آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی امت میں شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیرت کانفرنس وفاقی اور صوبائی سطح پر منعقد کی جائے گی جس میں علماء اور دانشور نبی کریم ﷺ کے پیغام امن و ہم آہنگی پر روشنی ڈالیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاالرحمٰن نے کہا کہ ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال سیرت کانفرنس میں بین الاقوامی مندوبین اور مقررین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جن میں فلسطین کے چیف جسٹس، ڈپٹی گرینڈ مفتی اور بنگلہ دیش کے وزیر برائے مذہبی امور شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت ایک اجلاس میں صوبائی سطح پر تقریبات اور کانفرنسز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہونے کا عزم تازہ کیا جا سکے۔وفاقی سیکرٹری نے مزید کہا کہ کانفرنس میں اقلیتی برادریوں جن میں مسیحی، ہندو، سکھ، بہائی اور دیگر شامل ہیں، کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جو نبی کریم ﷺ کے پیغامِ بین المذاہب ہم آہنگی کا مظہر ہے

Previous Post

پنجاب محتسب کی بین الاقوامی معیار کی سرٹیفکیشن اعلیٰ کارکردگی کی عکاس ہے ، ایڈوائزر ریجنل محتسب

Next Post

7اور 8 ستمبر کی شب ہونے والا “چاند گرہن “ملکی تاریخ میں پہلی بار “بلڈ مون” نظر آئے گا: محکمہ موسمیات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
7اور 8 ستمبر کی شب ہونے والا “چاند گرہن “ملکی تاریخ میں پہلی بار “بلڈ مون” نظر آئے گا: محکمہ موسمیات

7اور 8 ستمبر کی شب ہونے والا "چاند گرہن "ملکی تاریخ میں پہلی بار "بلڈ مون" نظر آئے گا: محکمہ موسمیات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper